جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

خاتون کو فریج خریدنا مہنگا پڑ گیا،اندر سے ایسی چیز برآمد کہ جان کر ہوش اڑ جائیں گے

datetime 5  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)مریکا کی ریاست میری لینڈ کے قصبے گولڈزبورو میں ایک خاتون شہری نے30 ڈالر میں پرانا ریفرجریٹر خریدا تو وہ اس کو ایک انتہائی منافع بخش ڈیل سمجھ کر پھولے نہیں سما رہی تھی۔ تاہم وہ اس وقت حیران رہ گئی جب ریفرجریٹر کھولنے پر اس میں سے خاتون کی پڑوسن کی لاش نکلی۔میڈیارپورٹس کے مطابق خاتون نے فوری طور پر پولیس کو طلب کرلیا اور آگاہ کیا کہ ریفرجریٹر میں سے انسانی باقیات ملی ہیں۔ پولیس لاش کی شناخت میں کامیاب ہوگئی جو ریفرجریٹر کی خریدار خاتون کی سابقہ پڑوسن 75 سالہ ایرما اینروش کی تھی۔امریکی خاتون نے یہ ریفرجریٹر مئی کے آغاز میں ایمرا اینروش کی بیٹی مارسیلا جین لی سے خریدا تھا۔ تاہم اس نے ریفرجریٹر کو تین ہفتے گزرنے کے بعد پہلی مرتبہ کھولا۔پولیس اس وقت56 سالہ مارسیلا جین لی کو تلاش کر رہی ہے کیوں کہ اس نے اپنی والدہ کی وفات کی اطلاع نہیں دی جو اس کے ہمراہ رہتی تھیں۔ ابھی تک موت کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں جب کہ پولیس کے مطابق لاش پر کسی مجرمانہ کارروائی کا بھی نشان نہیں ہے۔لاش کے ریفرجریٹر میں پہنچنے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…