پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

کوشش ہوگی ملک بھر میں افطار اور سحر کے وقت لوڈشیڈنگ نہ ہو ٗوزیر پانی وبجلی

datetime 5  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ کوشش ہوگی ملک بھر میں افطار اور سحر کے وقت لوڈشیڈنگ نہ ہو ٗ رمضان المبارک میں صنعتی شعبے کو رات کے اوقات میں دی جانے والی گھریلو صارفین کو دی جائیگی ٗجہاں 70 فیصد ریکوری ہو رہی ہے وہاں 4 سے 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ٗ پانا ما لیکس کے معاملے سے ہمارے ووٹر پر کوئی اثر نہیں پڑیگا ٗ شکیل آفریدی پاکستان کا مجرم ہے ٗ امریکہ کے حوالے نہیں کریں گے۔ ایک انٹرویومیں وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف نے کہاکہ دس کے مختلف اوقات میں تین سے چار ہزار میگا واٹ شارٹ فال ہوتا ہے ٗ تین سال میں ڈھائی سے تین ہزارمیگاواٹ کا شارٹ فال ختم کیا ہے،انہوں نے کہاکہ ملک بھرمیں بجلی کا شارٹ فال 3 ہزار 900 میگاواٹ ہے ایک سوال پر وزیر پانی وبجلی نے کہا کہ کوشش ہوگی ملک بھر میں افطار اور سحر کے وقت لوڈشیڈنگ نہ ہو ٗ جہاں 70 فیصد ریکوری ہو رہی ہے وہاں 4 سے 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں صنعتی شعبے کو رات کے اوقات میں دی جانے والی گھریلو صارفین کو دی جائیگی ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ جمہوریت پر حملہ کرنے والے ڈکٹیٹر کو عبرت کا نشان بنا دیا ہے اور ان کے ساتھ جو ہوا ٹھیک ہوا ہے آج کوئی بھی شخص ان کے ساتھ کھڑے ہونے کو تیار نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس کوئی ایشو نہیں ہے، لوگوں کو پتہ ہی نہیں کہ پانامہ ہے کدھر۔ پانامہ لیکس پر شور و غوغا سے حکومت کو دور دور تک کوئی خطرہ نہیں اور نہ ہی اس کا ہمارے ووٹرز پر کوئی اثر پڑے گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے اور اللہ کے فضل سے سرحدوں پر کوئی ٹینشن نہیں ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ڈرون کا معاملہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے پاس ہے جس پر سینیٹ میں بحث بھی ہوئی ہے، ایک وقت تھا جب امریکہ ہر دوسرے تیسرے روز ڈرون حملے کرتا تھا تاہم یہ صورتحال اب کافی بہتر ہے لیکن اس کے باوجود بلوچستان میں ہونے والے ڈرون حملے سے پاکستان کی خودمختاری متاثر ہوئی ہے، مجھے میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ ملا منصور ایران سے آ رہا تھا ایران کے حوالے سے سوال کے جواب میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شکیل آفریدی کو امریکہ کے حوالے نہیں کریں گے کیونکہ وہ ہمارا مجرم ہے۔ پاکستانی مسلح افواج کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فوج اپنا آئینی حق بہت ہی اچھے طریقے سے نبھا رہی ہے اور آپریشن ضرب عضب کے تحت دہشت گردوں کا جڑ سے خاتمہ یقینی بنا رہی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف جیسا دل کسی اور سیاستدان کے پاس نہیں۔ انہوں نے جلاوطنی کے بعد ایسے ایسے لوگوں کو گلے لگایا جو ان کے سیاسی مخالف تھے۔ وزیراعظم پاکستان ایک بردبار اور نرم دل شخصیت ہیں جنہوں نے عمران خان کے ساتھ بھی ہمیشہ نرمی کا مظاہرہ کیا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کے ساتھ میری سیاسی مخالفت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…