جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی ریلی پر فائرنگ،4جاںبحق

datetime 3  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مردان (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اور اے این پی کے کارکنوں میں تصادم۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کارکن جلوس کی شکل میں جا رہے تھے کہ مخالف جماعت اے این پی کے کارکنوں سے جھگڑا ہو گیا جس کے باعث دونوں سیاسی جماعتوں کے ورکروں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی ۔ فائرنگ سے تحریک انصاف کا تحصیل کونسلر اور تین افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ تھانہ ہوتی کے ایس ایچ او مراد خان کے مطابق تحریک انصاف کے تحصیل کونسلر علاقے میں ایک شمولیتی جلسے کے لئے کارکنوں کے جلوس میں جا رہے تھے کہ مخالف سیاسی جماعت اے این پی کے کارکنوں سے ان کا آمنا سامنا ہوا۔دونوں گروہوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تحریک انصاف کے تحصیل کونسلر مہمند خان، بلدیہ مردان کے ملازم اکرام، شاہ جہان اور قاسم خان موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ بلال، اعظم، مبصر اور داؤد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے، جہاں 2 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…