جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

انگلینڈ کون کون جارہاہے؟ متوقع کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے

datetime 3  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)‎
دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں 3 اوپنرز، 2 اسپنرز شامل کرنے کی تجویز زیر غور ہے ٗتجربہ کار اوپنر محمد حفیظ نے غیرملکی فزیو تھراپسٹ کی نگرانی میں ٹریننگ شروع کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کوچ کی عدم موجودگی میں چاروں سلیکٹرز کے فیصلوں کے بارے میں انہیں فون پر بریفنگ دی گئی ٗچار ٹیسٹ میچوں کے لیے ٹیم میں تین اوپنرز، چھ مڈل آرڈر بیٹسمین ،پانچ فاسٹ بولر اور دو اسپنرز کی شمولیت کی تجویز ہے۔ہیڈکوچ مکی آرتھر اور کپتان مصباح الحق متفق ہوئے تو کراچی کے مڈل آرڈر بیٹسمین آصف ذاکر کو شامل کیا جاسکتا ہے ٗآصف ذاکر انگلش کنڈیشنز میں کھیلنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں،نیٹ سیشن میں انہوں نے سلیکٹرز کو متاثر کیا ۔اکبر رحمن بھی ون ڈے ٹیم میں اپنی جگہ بنا سکتے ہیں،ٹیسٹ ٹیم کے ممکنہ اوپنرز میں خرم منظور، شان مسعود اور سمیع اسلم شامل ہیں۔مڈل آرڈر بیٹنگ میں یونس خان ،مصباح الحق، اظہر علی، اسد شفیق، افتخار احمد اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کے نام ہیں۔اسپنرز میں یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر مضبوط امیدوار کے طورپر سامنے آئے ہیں ٗفاسٹ بولنگ کا شعبہ محمد عامر، وہاب ریاض ،عمران خان ، راحت علی اور احسان عادل پر مشتمل ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…