لاہور (نیوز ڈیسک)
لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے اپنے اختیارات وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے سپرد کرنے کے خلاف درخواست نا قابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے نے کیس کی سماعت شروع کی تو در خواست گزار اشفاق چوہدری ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے تحت وزیر اعظم اپنے اختیارات کسی دوسرے وزیر کو تفویض نہیں کرسکتے ۔ اس لیے سینیٹر اسحاق ڈار کو وزیراعظم کے اختیارات استعمال کرنے سے روکا جائے ۔دوخواست گزار نے مزید موقف اپنایا کہ وزیراعظم نوازشریف کی عدم موجودگی سے ملک میں آئینی بحران پیدا ہوچکاہے اس لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو ہدایت کی جائے کہ وہ فوری طور پر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کریں اور نیا قائد ایوان چنا جائے۔دوران سماعت سرکاری وکیل نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے اسے مسترد کرنے کی استدعا کی ۔جس پر فاضل عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر درخواست نا قابل سماعت قرار یدتے ہوئے مسترد کردی۔
وزیراعظم کااپنے اختیارات اسحاق ڈار کے سپرد کرنے کااقدام،عدالت نے فیصلہ سنادیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
موٹر سائیکل سوار افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)
-
نیٹ میٹرنگ ! سولر صارفین کو بڑی سہولت مل گئی
-
محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی
-
ملازمین کی کم از کم ماہانہ اجرت، بڑی خوشخبری آگئی
-
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی چھلانگ، فی اونس نرخ 4500 ڈالر سے تجاوز کرگیا
-
کھیرے کے ٹکڑوں پر گھر میں بنا یہ پاؤڈر چھڑکیں اور چوہوں اور کاکروچز سے نجات پائیں
-
موسمِ سرما کی پہلی برف باری
-
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
پاکستان میں کینسر کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ، نئی تحقیق میں اہم انکشافات
-
سرکاری ملازمین کی شادی شدہ بیٹیوں کے لیے نوکری، بڑی خبر آگئی
-
بینک اسلامی نے شرعی اصولوں پر مبنی سونے کی بنیاد پر ملک کی پہلی فنانسنگ سہولت کا آغاز کر دیا
-
زلزلے کے جھٹکے، شہریوںمیں خوف وہراس پھیل گیا
-
اداکارہ مسکان ملک سڑک کنارے دودھ کی ٹھنڈی بوتلیں فروخت کرنے پر مجبور



















































