لاہور(نیوز ڈیسک)
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا ہے کہ مجھے احساس ہوگیا ہے کہ آپ کو اپنا وقار خود ہی بہتر بنانا پڑتا ہے، ایک بارعزت چلی جائے تو پھر کھویا ہوا مقام پانے کیلئے بہت زیادہ جدوجہد کرنا پڑتی ہے،پاکستانی کرکٹرز کا دل بہت بڑا ہے جو انہوں نے مجھے معاف کر دیا ہے ، محمد حفیظ اور اظہر علی بھی ہمیشہ حوصلہ دیتے ہیں اور ڈریسنگ روم میں بھی ان کا رویہ میرے ساتھ بہت اچھا ہے ۔ ایک انٹرویو میں جب محمد عامر سے ساتھی کھلاڑیوں سے تعلقات کے حوالے سے سوال پوچھاگیاتو انہوں نے کہا کہ میں تو کہتا ہوں کہ پاکستانی کرکٹرز کادل بہت بڑا ہے جو انہوں نے مجھے معاف کردیا۔انضمام الحق ہوں، وقار یونس یا پھر وسیم اکرم سب ہی میرے لئے بہت اچھی رائے رکھتے ہیں،تمام ساتھی کھلاڑی بھی میری حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ اگر آپ محمد حفیظ اور اظہر علی کی بات کررہے ہیں تو دونوں مجھے ہمیشہ ہی حوصلہ دیتے ہیں، وہ مجھے بیٹسمینوں کی خامیاں بتاتے ہیں، ڈریسنگ روم میں بھی ان کا رویہ میرے ساتھ بہت اچھا ہے، جو کچھ بھی ہوا اس پر اگر کوئی کھلاڑی سخت موقف رکھتاہے تو یہ غلط بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین شہریارخان نے بھی سمجھایا کہ مجھے اپنا رویہ بہتر رکھنا ہے کیونکہ بہت سے لوگ چاہیں گے کہ میں تھوڑی سے غلطی کروں تو وہ اس کو بڑھا چڑھا کر پاکستان کرکٹ کے خلاف محاذ بنائیں،میں اب کافی محتاط ہوچکالیکن کسی سے گھبراتا نہیں ہوں، پچھلے چھ سالوں نے مجھے بہت کچھ سکھایا مجھے احساس ہوگیا ہے کہ آپ کو اپنا وقار خود ہی بہتر بنانا ہے، ایک بارعزت چلی جائے تو پھر کھویا ہوا مقام پانے کیلئے بہت سے زیادہ جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔
ایک بارعزت چلی جائے تو ۔۔۔! محمد عام کو عقل آگئی،محمدحفیظ اور اظہرعلی ڈریسنگ روم میں کیا کرتے رہے؟ سب کچھ بتادیا
3
جون 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں