جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

’’وزیر اعظم کی بیماری‘‘ (ن) لیگ میں جانشینی کیلئے کیا کچھ ہو رہاہے؟اندر کی کہانی!

datetime 3  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ نگار نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہ جب وزیر اعظم نواز شریف زیر علاج تھے تو مسلم لیگی رہنماؤں کو چاہئے تھا کہ وہ اس دوران معمول کی سیاست نہ کرتے، سینئر تجزیہ نگار مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانشینی کا معاملہ بادشاہت کی طرح ہے، جس طرح بادشاہت میں ہوتا ہے کہ پہلا ولی عہد کون ہوگا، دوسرا کون ہوگا ؟ اسی طرح یہاں بھی یہی معاملہ ہے، اگر وزیر اعظم کی جانشینی کی طرف دیکھا جائے تو دو اشخاص پہلے ہی وزارت عظمیٰ کے امیدوار نظرآتے ہیں ‘ وزیر اعظم کی جانشینی کا معاملہ اس وقت شروع ہوا جب وہ ہسپتال میں تھے کہ ان کے علاج کے دوران اقتدار کے معاملات کون سنبھالے گا۔مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ وزیر اعظم کو کوئی اختیار حاصل نہیں کہ وہ اپنا جانشین نامزد کریں۔ یہ کام ان کی پارٹی کا ہے کہ اگلا وزیرکون بنے گا؟
اس سے قبل سینئر تجزیہ نگار عارف نظامی نے بھی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ’’ میری اطلاعات کے مطابق نواز شریف رضا مند ہیں کہ میں بہت تھک گیا ہوں اور میری صحت اجازت نہیں دیتی اسلئے اب کوئی جانشین تلاش کرکے وزارت عظمیٰ اس کے حوالے کر دی جائے۔ سینئر تجزیہ نگار چوہدری غلام حسین نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اس وقت سے استعفیٰ دینے کیلئے رضا مند نظر آتے ہیں جب سے ان کی بیماری شروع ہوئی ہے، نواز شریف چاہتے تھے کہ مسلم لیگ (ن) سے کوئی دوسرا فرد صوبائی یا وفاقی سطح کا یا ان کے خاندان سے کوئی مرد یا عورت ان کی جگہ لے لے۔
دریں اثناء وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہہ چکی ہیں کہ ان کے خاندان میں کسی قسم کے اختلافات نہیں، میرا اور حمزہ شہباز کا رتعلق اسی طرح ہے جیسے میرے نواز شریف اور شہباز شریف کا ہے۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…