آزاد کشمیر کے عوام حقیقی معنوں میں تبدیلی چاہتے ہیں، راحیلہ خان کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں، آصف کرمانی
اسلام آباد (آئی این پی)تحریک انصاف آزاد کشمیر کی رہنماء راحیلہ خان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئیں، وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام اب حقیقی معنوں میں تبدیلی چاہتے ہیں، راحیلہ خان کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں، امید ہے وہ ترقی کے سفر میں بھرپور حصہ ڈالیں گی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو تحریک انصاف آزاد کشمیر کی رہنما راحیلہ خان نے تحریک انصاف کو چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام اب حقیقی معنوں میں تبدیلی چاہتے ہیں، آزاد کشمیر کے لوگ نواز شریف سے بے حد محبت کرتے ہیں، وزیراعظم نواز شریف آپریشن کے بعد تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں، قوم کی دعاؤں سے وزیراعظم جلد واپس آ کر خدمت یک سیاست جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم خواتین کی خود مختاری کو بہت اہمیت دیتے ہیں، نواز شریف (ن) لیگ کے قائد اور ہم سب کارکن ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ راحیلہ خان کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں، امید ہے کہ راحیلہ خان ترقی کے سفر میں بھرپور حصہ ڈالیں گی۔
تحریک انصاف آزاد کشمیر کی رہنما راحیلہ خان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا
-
شدید بارشیں، پی ڈی ایم اے نے خبردار کردیا
-
پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہر فلکیات کی اہم پیشنگوئی
-
نوجوانوں میں غذائی نالی کے کینسر کی شرح بڑھ رہی ہے، ماہرین صحت نے وجہ بھی بتا دی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ سے ٹرانسفر ججز کے نوٹیفکیشن کے بعد نئی پیشرفت
-
الیکشن کمیشن نے دو سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن ختم کردی
-
ملک میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کا خاتمہ کر دیا گیا
-
وزیراعظم نے معاشی طور پر کمزور طبقے کو بڑی خوشخبری سنادی
-
پولیس ٹیم پر گائوں والوں کا حملہ اور فائرنگ، ڈی ایس پی کے گن مین اور خاتون اہلکار سمیت 11 زخمی
-
شوہر نے دوسری شادی کے لیے جواری کو پیسے دے کر بیوی کو راستے سے ہٹوا دیا، واقعے سے پہلے زیادتی بھی کی...
-
باقاعدگی سے نماز پڑھتی ہوں، غیرمسلم کے ساتھ شادی نہیں کرسکتی: بھارتی اداکارہ
-
بیوی کے ناجائزتعلقات پتہ چلنے پر نوجوان نے خودکشی کرلی
-
شیشہ کیفے پر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے مسلم لیگ ن کا عہدیدار جاں بحق
-
ملک بھر میں 2 روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں اضافہ



















































