سڈنی بلے بازوں کی ناکامی شارٹ پچ بال ہے ، پتھر کی سل پر لگنے کے بعد گیند تیزی سے اوپر کی جانب آتا ہے آسٹریلیا نیوزی لینڈ کے باؤنسی ٹریک پر قومی بلے بازوں کی ناکامی کا حل ٹیم منیجمنٹ نے ڈھونڈ لیا ۔ بیٹسمینوں کو پتھر کی سلائڈ کے اوپر ٹریننگ کرائی جا رہی ہے ۔ قومی بلے بازوں کی خامی شارٹ پچ ڈلیوری ہے ، یہ بات اب کسی حریف باؤلرز سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ ہر حربہ ناکام ہونے کے بعد بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے اب بلے بازوں کو نئے مرحلے سے گزارا ہے ۔ خاص کر اوپنر بلے بازوں کو سیدھی پچ کی بجائے پتھر کی سلائڈ کے اوپر ٹریننگ کرائی جا رہی ہے ۔ وکٹ پر شارٹ پچ لینتھ پر پڑی ہوئی سلائڈ سے بال ٹکرا کر تیز اور اچھل کر آتا ہے ۔ ان میں سے کون سی ڈلیوری کو کھیلنا ہے اور کون سی بال کو چھوڑنا ہے سارے گر کیمپ میں سکھائے جا رہے ہیں ۔ کیمپ میں باؤلرز کو بھی شارٹ پچ بال کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ دیکھتے ہیں ٹیم مینجمنٹ کے اس فارمولا کے بعد بلے باز سکور بورڈ کو رنز سے سجا پاتے ہیں یا نہیں ۔