لندن(آئی این پی)وزیراعظم کے صاحبزاد وں حسین نواز اور حسن نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم صحت یاب ہورہے ہیں، ڈاکٹروں نے ان کو آئی سی یو میں چہل قدمی کرائی ہے ، ان کو ہسپتال میں مزید چار سے پانچ دن لگیں گے ، دعائیں کرنے والوں کے شکرگزار ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہاہے کہ وزیراعظم ابھی تک آئی سی یو میں ہیں ، انہیں ابھی کمرے میں شفٹ نہیں کیا گیا ۔وہ جمعرات کو وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ وزیراعظم نواز شریف دل کے آپریشن کے بعد صحتیاب ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز وزیراعظم کی صحت سے مطمئن ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جلد صحتیابی کیلئے دعائیں کرنے والوں کا شکر گزار ہوں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم ابھی تک آئی سی یو میں ہیں انہیں کمرے میں شفٹ نہیں کیا گیا۔ نجی ٹی وی سے چینل سے گفتگو میں وزیراعظم کے چھوٹے صاحبزادے نے کہا کہ وزیراعظم کی صحت بہتر ہورہی ہے تاہم وہ ابھی تک آئی سی یو میں ہیں۔حسن نواز نے کہا کہ ڈاکٹرز نے آئی سی یو کے اندر وزیراعظم کو واک بھی کروائی ہے۔گذشتہ روز وزیراعظم سے ملنا مشکل تھا مگر وہ(آج)جمعہ کو آئی سی یو سے کمرے میں منتقل کردئیے جائیں گے اور انہیں ہسپتال میں مزید 4سے 5دن لگیں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
عمران خان بھٹو
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا



















































