جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

بھارت کا صدر ممنون حسین کے کشمیر سے متعلق بیان پر واویلا، خطے میں کشیدگی کی بنیادی وجہ کشمیر نہیں بلکہ …….

datetime 2  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی)بھارت نے صدر ممنون حسین کے کشمیر سے متعلق بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی کی بنیادی وجہ کشمیر نہیں بلکہ نئی دہلی کے اندرونی معاملات میں ہمسایہ ملک کی بار بار مداخلت اور بیرونی دہشتگردی ہے،پاکستان جموں وکشمیر کے کچھ حصوں پر غیر قانونی قبضے کو ختم کرے اور ان علاقوں کے لاکھوں لوگوں کی مشکلات کو حل کرنے کیلئے اقدامات کرے۔جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوراپ نے پاکستانی صدر ممنون حسین کے کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کے دوران کشمیر سے متعلق دیئے گئے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر کشیدگی کی بنیادی وجہ نہیں ہے ،ہمارے خطے میں امن کی کمی اور مسلسل عدم استحکام کی بنیادی وجہ بیرونی دہشتگردی اور پاکستان کی بار بار بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے ۔وکاس سوراپ نے کہاکہ کشمیر کے مسئلے کے عالمی جہتوں کے دعوے کو مسترد کرتے ہیں ،کشمیر کے مسئلے کی کوئی عالمی جہتیں نہیں ہیں ، دوطرفہ معاملے کو بین الاقومی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان جموں وکشمیر کیکچھ حصوں پر غیر قانونی قبضے کو ختم کرے اور ان علاقوں کے لاکھوں لوگوں کی مشکلات سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرے ۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…