اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ نگار کا نجی ٹی وی پروگرام میں تہلکہ خیز دعویٰ‘ سینئر تجزیہ نگار کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سے وزیر داخلہ چوہدری نثار کیخلاف اہم بیان ’’وزیر اعظم ہاؤس‘‘ سے دلوایا گیا۔ تجزیہ نگار نے کہا کہ بلاول بھٹو کا بیان بہت اہم ہے ‘ بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ ’’چوہدری نثار کا وزیر اعظم بننے کا پلان ناکام ہو گیا‘‘ ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ ابھی پچھلے رابطے ختم نہیں ہوئے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف گارنٹی لیکر گئے کہ میں ان ہاؤس تبدیلی کیلئے میاں نواز شریف کو راضی کروں گا‘تجزیہ نگار نے کہا کہ ان ہاؤس تبدیلی کیلئے ایک آپشن نظر آتا ہے اور وہ چوہدری نثار ہیں ‘ جبکہ چوہدری نثار کیخلاف اسی وجہ سے بلاول بھٹو نے وزیر اعظم ہاؤس کی ایماء پر یہ بیان دیا، تجزیہ نگار نے کہا کہ پیپلز پارٹی بھی ان ہاؤس تبدیلی چاہتی ہے لیکن وہ یہ چاہتے کہ پارلیمنٹ رہے کیونکہ وہ جانتے ہیں اگر پارلیمنٹ نہ رہی تو سب کیلئے مشکلات کھڑی ہو جائیں گی لیکن پیپلز پارٹی یہ چاہتی ہے کہ پارلیمنٹ رہے مگر چوہدری نثار نہ ہوں، تجزیہ نگار نے کہا کہ میرے خیال کے مطابق اگر ان ہاؤس تبدیلی آتی ہے تو شہباز شریف کے نام پر میاں نواز شریف نہیں مانیں گے کیونکہ آگے مریم نواز ہیں۔
بلاول بھٹو سے چوہدری نثار کیخلاف بیان کس نے دلوایا؟ تجزیہ نگار کا تہلکہ خیز دعویٰ
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/01/43-16.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں