جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

آند ھی ،طوفان اور بارشوں نے تباہی مچا دی،کتناجانی و مالی نقصان ہو ا؟ تفصیلا ت جاری

datetime 2  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی )پشاور سمیت خیبر پختونخوا اور فاٹا میں بارشوں نے تباہی مچا دی ،طوفانی بارش کے باعث چھتیں اور دیواریں گرنے سے 5افراد جاں بحق اور متعددزخمی ہو گئے ریسکیو ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا اور فاٹا میں ہونے والی بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر چھتیں اور دیواریں گری ہیں پشاور کے نواحی علاقے موسی زئی میں مکان کی چھت گرنے سے 6ماہ کا بچہ احمد اور اس کی والدہ سدرہ جاں بحق ہو گئی جبکہ اس واقعہ میں2 خواتین نوشین اور عنبرین سمیت 4افراد زخمی ہو گئے نوشہرہ کے علاقے مصری بانڈہ میں آندھی14 افراد زخمی ہوگئے،، پشاور کوہاٹ روڈ پر دیوار گرنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا چارسدہ میں بھی تیز آندھی اور بارش کے باعث اتمانزئی کے علاقے میں چھت گرنے سے ایک 8سالہ عالم زییب جاں بحق ہو گیاجبکہ کوہاٹ اور دیر بالا میں بھی شدید آندھی اور طوفان کے باعث بارانی نالے بھر گئے جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی ہے اسی طرح خیبر ایجنسی میں بھی بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی کرم ایجنسی میں لوئر کرم کے علاقے میں حشمت مارکیٹ کی دیوار گرنے سے ایک شخص ملے تلے دب کر جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے بھی بارشوں کے باعث الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ ایسی صورتحال میں بلند عمارتوں اور سائن بورڈ کے نیچے نہ کھڑے ہوں جبکہ بارشوں میں بھی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…