جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

بس بہت ہوگیا! مذمت بہت چھوٹا لفظ ہے، جنرل راحیل شریف نے انتباہ کردیا

datetime 1  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ڈرون حملے خود مختاری کی خلاف ورزی ہیں ٗ فوری بند ہونے چاہئیں ٗدہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں ناکامی ہمارا آپشن نہیں ہے ٗبلوچستان کی صورتحال میں بہت بہتری آرہی ہے ٗ پاک ٗ چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ ملک کی ترقی کا اہم باب ہے ٗجو ہر صورت میں مکمل ہوگا۔ بدھ کو یہاں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو برقرار رکھنا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ناکامی ہمارا آپشن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، جنوبی اور شمالی وزیرستان میں تعمیر و ترقی کا عمل تیزی سے جاری ہے ٗ بلوچستان کی صورتحال میں بھی بہتری آرہی ہے۔جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک ۔ چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ ملک کی ترقی کا اہم باب ہے، جو ہر صورت میں مکمل ہوگا۔ایک سوال پر آرمی چیف نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کامیابی کی طرف گامزن ہے،میں نے پہلے ہی کہا تھا یہ سال دہشت گردی کے خاتمے کا سال ہے ، ضرب عضب کو اسی برس مکمل کرنیکاعہد کررکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ56 فیصد آئی ڈی پیز کی واپسی مکمل ہو چکی ہے، جنوبی اورشمالی وزیرستان میں ترقی کا عمل تیزی سے جاری ہے، دہشت گردوں کو کسی صورت کلیئرعلاقے میں واپس نہیں جانے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ روز صبح آکر اپنی ٹیبل پر پہلی فائل آئی ڈی پیز کی دیکھتا ہوں ، فاٹا کے لوگوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ دہشت گرد کبھی واپس نہیں آئیں گے ، فاٹا میں گورنس نظام وضع کیا جانا ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیابی کیلئے وسائل کی فراہمی ترجیح ہونی چاہئے، امریکاسے ایف16 کی فراہمی کیلئے ایئر چیف کوششیں کر رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری پر حملہ ہیں جسے کسی طور پر بھی برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں کی مذمت بہت چھوٹا لفظ ہے اس طرح کے واقعات کے دونوں ممالک کے تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…