جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

وزیر اعظم کا اڑھائی ارب کا ترقیاتی پیکج کہاں گیا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 1  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی کے پروگرام میں سینئر سیاستدان نے لودھراں میں وزیر اعظم کے ترقیاتی پیکج کا پول کھول دیا‘ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور لودھراں سے ممبر قومی اسمبلی جہانگیر ترین نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے لودھراں الیکشن سے قبل لودھراں کی عوام کیلئے اڑھائی ارب روپے کے ترقیاتی پیکجز کا اعلان کیا تھا، جب میں الیکشن جیتا تو فوراََ قومی اسمبلی میں میں اس پیکج کا ذکر کیا کہ یہ عوام کے ٹیکسز کے پیسے ہیں یہ اس شرط پر نہیں دیئے جانے تھے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا امیدوار الیکشن جیتے گا، آپ پورے ملک کے وزیر اعظم ہیں اور آپ نے اعلان کیا ہے، پیسے دیئے جائیں۔ اس کے بعد میں نے اسحاق ڈار کو خط لکھا اور پوری تفصیل پیش کی ‘ اسحاق ڈار کا جواب آیا کہ فنڈ ریلیز کا کام وفاقی وزیر احسن اقبال کرتے ہیں اور ہم صرف پیسے دیتے ہیں اسلئے احسن اقبال سے رابطہ کیا جائے، نجی ٹی وی کے اسی پروگرام میں وفاقی وزیر احسن اقبال بھی شریک تھے جب ان سے یہ سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ہمیں کوئی’’ہدایات‘‘ موصول نہیں ہوئیں ‘ اگر کوئی ہدایات آ جائیں گی تو ہم ضرور یہ پیکج جاری کریں گے۔ جس پر سینئر تجزیہ نگار و میزبان حامد میر نے احسن اقبال سے سوال کیا کہ یہ کیسی بات ہوئی کہ وزیراعظم نے اڑھائی ارب پیکج کا اعلان کیا اور اس کی ہدایات آپ کی وزارت تک نہیں پہنچی‘ اس کا مطلب ہے کہ حکومتی معاملات میں شدید گڑ بڑ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…