جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

جنرل راحیل شریف کی ترک صدر سے ملاقات

datetime 31  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی/ انقرہ (آئی این پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان،ترکی کے چیف آف جنرل سٹاف ہلوسی اکارسے ملاقات کی اور ان سے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔آرمی چیف نے ترکی میں ہونے والی کثیرالملکی فوجی مشقیں بھی دیکھیں ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ترک صدر کو ملاقات کے دوران دہشتگردو ں کے خلاف پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں اور خطے میں امن واستحکام کے حوالے سے آگاہ کیا،ترک صدرطیب اردوان نے فوجی مشقوں میں پاکستان کی شرکت کو سراہا۔منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ترکی میں پیر کی شام اور منگل کی صبح ہونے والی کثیرالملکی فوجی مشقوں کا معائنہ کیا،مشقوں میں پاکستان،سعودی عرب،ترکی،امریکہ،برطانیہ،بیلجیئم،قطر،آذربائیجان اور دیگر ملکوں کے دستوں نے شرکت کی۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بڑے پیمانے پر جنگی مشقوں کے انعقاد کو سراہا۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ترک صدر طیب اردوان اور ترکی کے چیف آف جنرل سٹاف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کیں،ترک چیف آف جنرل سٹاف ہلوسی اکار نے مشقوں کے معائنے کیلئے آمد پر آرمی چیف کا خیر مقدم کیا۔ترک صدر طیب اردوان نے بھی فوجی مشقوں میں آرمی چیف اور پاکستانی فوجی دستوں کی شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے فوجی مشقوں میں موجود ہونے سے پاکستان اور ترکی کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں اور خطہ میں امن واستحکام کے حوالے سے ترک صدر کو آگاہ کیا، صدر رجب طیب اردوان نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور ترکی نے تین سال کے دوران 52مشترکہ مشقوں کا انعقاد کیا ہے،ان مشقوں کے انعقاد سے دو طرفہ دفاعی تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔(خ م)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…