جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

کراچی میں حملہ ،چین نے پاکستان کو انتباہ کردیا

datetime 31  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی) چین نے کہا ہے کہ پاکستان متعدد منصوبوں پر فرائض سر انجام دینے والے چینی شہریوں اور اداروں اور متعلقہ اداروں کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ، کراچی میں چینی باشندے پر حملہ انتہائی اہمیت کا واقعہ ہے ، واقعہ کی تہہ تک پہنچنے کے لئے بہترین تحقیقات کی جائیں ۔منگل کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چیننگ نے روزانہ کی پریس بریفنگ میں پاکستان کے شہر کراچی میں ایک چینی شہری پر ہونے والے بم حملے کو انتہائی اہمیت کا حامل واقعہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں چینی سفارتخانے اور کراچی میں موجود قونصلیٹ جنرل نے واقعہ کے فوری بعد پاکستانی حکام سے درخواست کی کہ اس واقعہ کی تہہ تک پہنچنے کے لئے بہترین تحقیقات کی جائیں اور متعدد منصوبوں پر کام کرنے والے اداروں چینی ملازمین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں ۔ پاکستان میں موجود چینی شہریوں کو اپنی سیکیورٹی بہتر بنانے کے لئے بھی اطلاع جاری کی گئی ہے ۔ پاکستانی حکام واقعہ کی تفتیش کر رہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں ایک حملہ کے باعث چینی شہری معمولی زخمی ہوا جسے ہسپتال میں طبی امداد کے بعد باحفاظت اپنی رہائش گاہ منتقل کر دیا گیا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…