کراچی(این این آئی)کراچی میں ابوظہبی کی شہزادی کی جانب سے سپرہائی وے پر واقع کاٹھور میں غریب خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ۔ اس موقع پر آصفہ بھٹو کا کہنا تھا کہ یو ایای حکومت کی جانب سے غریبوں میں راشن تقسیم کرنا اچھا اقدام ہے ۔ کراچی میں ابوظہبی کی شہزادی فاطمہ بنت مبارک کی جانب سے سپرہائی وے پر واقع کاٹھور میں دو ہزارغریب خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ۔ اس موقع آصفہ بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری اور متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بھی موجود تھے ۔ آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو راشن کے حصول کے لئے آئی خواتین میں گھل مل گئیں اور انہیں گلے لگایا ۔ ایک ضعیف خاتون کی بزرگی کی باعث طبعیت خراب ہوئی تو بختاور بھٹو نے انہیں پانی پلایا اور راشن کی تقسیم کا آغاز اس ضعیف خاتون سے شروع کیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے مختصربات چیت میں بختاور کہنا تھا کہ مجھے غریبوں سے مل کر ان کی مدد کرکے خوشی ہوئی ہے ۔ آصفہ بھٹو کا کہنا تھا کہ یو اے ای حکومت کی جانب سیغریبوں میں راشن تقسیم کرنا اچھا اقدام ہے جو ہر سال ہوتا ہے اور ہوتا رہے گا ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری















































