اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے کہاہے کہ ملک میں موجود ایک خاص ذہنیت نے صوبوں کو دی گئی خودمختاری کو قبول نہیں کیا اور اگر اب نظام کو چھیڑا گیا تو پھر وفاق باقی نہیں رہے گا۔ نجی یونیورسٹی کے زیر اہتمام تقریب میں خطاب کے دوران چیئرمین سینٹ نے کہا کہ ہمارے نظام میں بدعنوانی، نااہلی اور بد انتظامی ہے ۔ بطور قوم ہماری نفسیات بن چکی ہے کہ ہم سانحے کے بعد پچھتاتے ہیں، مسائل کا حل تلاش کیے بغیر دوسروں پر الزام لگاتے ہیں، ہماری یہ نفسیات پاکستان کی ریاست نے بنائی ہے کیونکہ ریاست چاہتی ہے کہ ہم ان گورکھ دھندوں میں پھنسے رہیں اوراشرافیہ اپنی من مانیاں کرتی رہے۔ اب اگر نظام کو چھیڑا گیا تو پھر وفاق نہیں رہے گا۔سینیٹر رضا ربانی نے کہاکہ وفاق نے 62 سال تک صوبوں کے اختیارات غصب کئے رکھے، ماضی میں صحت کا شعبہ وفاق کے ماتحت تھا تو بنیادی صحت مراکز میں ڈاکٹر اور طبی عملہ بھی نہیں ہوتا تھا، 18ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ہم نے صوبوں کو خودمختاری دی تاہم اسے ایک خاص ذہنیت نے قبول نہیں کیا، آٹھویں این ایف سی ایوارڈ کیلئے ایک صوبے نے اپنا رکن نامزد کرنے میں ایک سال لگا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو اپنا تاریخ کردار ادا کرنا ہوگا، طلبا اور اساتذہ نے سوال کرنے کی ریت کو نہ اپنایا تو شائد ریاست اور وفاق مستقبل میں موجودہ شکل میں نہ رہے۔چیئر مین سینٹ رضا ربانی نے کہا کہ 18ویں ترمیم کا مخالف مائنڈسیٹ سیاسی جماعتوں، بیوروکریسی سمیت سب میں ہے اور صوبوں کو اختیارات کی منتقلی، مرکزیت رکھنے والے مائنڈ سیٹ نے قبول نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ مانتا ہوں کہ 18ویں آئینی ترمیم میں غلطیاں ہوئی ہوں گی اور اگر اس میں مزید ترمیم کرنی ہے تو صوبے کے اختیارات بڑھائے جائیں ناکہ صوبوں کے اختیارات صلب کرنے کیلئے ترمیم کی جائے۔ رضا ربانی نے کہا کہ ایک مائنڈ سیٹ کہتا ہے کہ اٹھارویں آئینی ترمیم نے ملک کا بیڑا غرق کیا جبکہ ایک مائنڈ سیٹ 18 ویں ترمیم کا از سر نو جائرہ لینے کی بات کرتا ہے، خدارا ایسا نہ کریں ورنہ آپ آگ کے ساتھ کھیل رہے ہوں گے۔رضا ربانی نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ 30جون 2015 کو ختم ہو گیا ہے اور آئندہ بجٹ این ایف سی کے بغیر آئے گا ، یہ مناسب نہیں ہے اور صوبوں کو محروم رکھا جا رہا ہے جبکہ کہا یہ جا رہا کہ این ایف سی ایوارڈ اس لئے نہیں آرہا کہ کوئی ڈیڈ لاک ہے، جب بات چیت ہی شروع نہیں ہوئی تو ڈیڈ لاک کیسے آ سکتا ہے۔ ایک صوبے نے این ایف سی کیلئے اپنا ممبر ہی نہیں دیا اور اس کے بغیر اجلاس نہیں ہو سکتا۔ رضا ربانی نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے میکنزم کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
وفاق باقی نہیں رہے گا۔۔۔! بڑی جماعت کے بڑے رہنما نے بہت بڑی بات کردی
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وفاق کے بعد پنجاب کا بھی تنخواہوں اور پینشن سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بچے کو تھپڑ مارنے کی پاداش میں پرنسپل کو بچے کے ماموں نے خنجروں کے ...
-
خاتون کی تشدد زدہ نعش کا ڈراپ سین، آشنا نے محبوبہ کو جنسی زیادتی کے ...
-
20 بچوں کی ہلاکت کا معاملہ، وزیراعلیٰ کے حکم پر ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن ...
-
امیر مقام کا ہوٹل مکمل نہیں گراؤں گا، صرف تجاوزات کا حصہ گرے گا، علی ...
-
سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام ‘تھاڈ’ فعال کردیا گیا
-
9 مئی کیس میں 10،10 سال قید کی سزا پانیوالے پی ٹی آئی کے 4 ...
-
جنگ کے دوران چین پاکستان کو بھارتی عسکری تنصیبات کی لائیو معلومات فراہم کررہا تھا: ...
-
ماں نے 5 سالہ بچے کو گلا دبا کر قتل کر دیا
-
نوازشریف سے عمران خان کی ملاقات نہیں ہوسکتی، انہیں تو ان کی فیملی نہیں پوچھتی، ...
-
9 اور 10 محرم کو پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی
-
قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار، وجہ کیا بنی؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وفاق کے بعد پنجاب کا بھی تنخواہوں اور پینشن سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بچے کو تھپڑ مارنے کی پاداش میں پرنسپل کو بچے کے ماموں نے خنجروں کے وار کرکے قتل کر دیا
-
خاتون کی تشدد زدہ نعش کا ڈراپ سین، آشنا نے محبوبہ کو جنسی زیادتی کے بعدقتل کر کے نعش کھیتوں میں پھین...
-
20 بچوں کی ہلاکت کا معاملہ، وزیراعلیٰ کے حکم پر ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن کے ایم ایس اور سی ای او گرف...
-
امیر مقام کا ہوٹل مکمل نہیں گراؤں گا، صرف تجاوزات کا حصہ گرے گا، علی امین گنڈا پور
-
سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام ‘تھاڈ’ فعال کردیا گیا
-
9 مئی کیس میں 10،10 سال قید کی سزا پانیوالے پی ٹی آئی کے 4 کارکنوں کو بری کر دیا گیا
-
جنگ کے دوران چین پاکستان کو بھارتی عسکری تنصیبات کی لائیو معلومات فراہم کررہا تھا: بھارتی فوج کا الز...
-
ماں نے 5 سالہ بچے کو گلا دبا کر قتل کر دیا
-
نوازشریف سے عمران خان کی ملاقات نہیں ہوسکتی، انہیں تو ان کی فیملی نہیں پوچھتی، علیمہ خان
-
9 اور 10 محرم کو پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی
-
قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار، وجہ کیا بنی؟
-
ذاتی حملے کرنے پر نادیہ خان فنکاروں پر پھٹ پڑیں، قانونی کارروائی کی دھمکی
-
اسلام مخالف بولی وڈ فلم ادے پور فائلز پر پابندی کا مطالبہ