ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

ملا منصور کی ہلاکت،بڑے بڑے افسران گرفتار،چوہدری نثار علی خان نے اہم اعلان کردیا

datetime 31  مئی‬‮  2016 |
APP71-10 ISLAMABAD: September 10 - Federal Minister for Interior and Narcotics Control Chaudhry Nisar Ali Khan addressing a press conference at Punjab House. APP photo by Irfan Mahmood

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ افغان طالبان کے امیر ملا منصور کے ڈی این اے ٹیسٹ میں تصدیق کے بعد ہی اسکی موت کا اعلان کیا گیا۔اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا کہ ملا منصور کی لاش قانونی کارروائی کے بعد افغانستان میں اس کے ورثا کے حوالے کردی گئی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے ملامنصور کے جعلی شناختی کارڈ کے اجراء میں معاونت کرنے والے تمام افسران کو گرفتار کرلیا ہے جس میں اسسٹنٹ کمشنر ٗرسالدار میجر ٗایف آئی اے اور نادرا کے ملازمین بھی شامل ہیں۔چودھری نثار نے کہا کہ صرف نادرا کے ملازمین ہی نہیں دیگر اعلی افسران بھی جعلی شناختی کارڈ بنوانے میں مددگار تھے اور یہ لوگ تصدیق کرنے والوں میں شامل تھے۔وزیر داخلہ کہا کہ ملامنصور کی دوسری بیوی کے شناختی کارڈ کے اجراء میں معاونت ایف آئی اے کے اہلکار نے کی تھی۔وزیر داخلہ نے کہاکہ امریکی ڈرون ایئر فورس کے ریڈار میں نہیں آیا جس کی وجہ سے نوشکی میں ہونے والے حملے کا بروقت پتا نہیں لگ سکا ٗسابق افغان طالبان امیر ملا اختر منصور کی لاش حوالگی ڈی این اے رپورٹ کی وجہ سے پاکستان میں موجود تھی اور ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد ان کی میت افغانستان بھجوادی گئی ہے جہاں لاش ان کے ورثا کے حوالے کردی گئی ہے ۔ چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ جعلی کارڈز صرف پاکستان نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہیں اور پاکستان کیلئے یہ مسئلہ اس لئے ہیں کہ 40 لاکھ افغان مہاجرین، بنگلہ دیشی اور برما کے لوگ موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے کسی حکومت نے جعلی شناختی کارڈز کے مسئلے پر توجہ نہیں دی اور سابقہ دور حکومت میں صرف 529 شناختی کارڈز بلاک ہیں ٗ گزشتہ ڈھائی سال میں 2 لاکھ 50 ہزار شناختی کارڈ بلاک کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اب نادرا میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے، کرپشن کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی اور اب بھی کریں گے۔ انہوں نے چیئرمین نادرا کو ہدایت کی کہ ملک بھر کے لوگوں کے شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کا عمل شفاف ہونا چاہئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…