اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

بیرون ملک جانے والے پروازیں منسوخ ، وجہ سامنے آگئی

datetime 31  مئی‬‮  2016 |

لاہور ( این این آئی) طیاروں کی کمی اور ان میں پیدا ہونے والی فنی خرابیوں کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر مختلف ایئر لائنز کی 3پروازیں منسوخ جبکہ چھ سے زائد پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔لاہور ایئرپورٹ پر قائم فلائیٹ انکوائری کے مطابق طیاروں کی کمی کے باعث پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے317 ،پی آئی اے کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے312 اور ایئربلیو کی شارجہ سے لاہورآنے والی پرواز 413 کو منسوخ کر دیا گیا۔ادھر فنی خرابیوں کے باعث سعودی ایئر کی لاہور سے جدہ جانے والی پرواز731 تیس منٹ ، ایئربلیو کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز 410 تینتیس منٹ اور شاہین ایئر کی لاہور سے مسقط جانے والی پرواز768 پینتالیس منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔ شاہین ایئر کی جدہ سے آنے والی پرواز 718 اور اتحا د ایئر کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 241 تیس تیس منٹ کی تاخیر سے لاہور پہنچیں۔ ایمریٹس ایئرلائنز کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز 623 ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…