اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویز رشید نے قوم کو خوشخبری سنا دی‘پرویز رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی سرجری کامیاب ہوگئی ہے‘قوم کی دعاؤں سے وزیراعظم کی سرجری انتہائی کامیاب رہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی اوپن ہارٹ سرجری ڈاکٹروں کی توقعات سے بڑھ کر کامیاب رہی‘اللہ نے دعائیں قبول کرلی ہیں‘تمام مذاہب کے لوگوں نے نواز شریف کیلئے دعائیں کیں‘ نواز شریف کی سرجری تین گھنٹے سے جاری ہے‘جبکہ مزید چار گھنٹے لگیں گے۔اس کے بعد ہی حتمی رپورٹ دی جائیگی۔ڈاکٹروں کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی سرجری کے دوران کسی قسم کی پیچیدگی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔