اسلام آباد (اے پی پی ) تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ تاجکستان کے صدر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مجھے آپ کی بیماری اور ہارٹ سرجری کا سن کر بہت افسوس ہوا، میرے پیارے بھائی میں آپ کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم محمد نواز شریف جلد صحت یاب ہو کر اپنے فرائض منصبی سنبھال کر ہمارے دوست ملک پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔