اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ نگار نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بارے میں حیرت انگیز دعویٰ کر دیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ مجھے عمران خان کے ساتھ خیبر پختونخواہ جانے کا اتفاق ہوا۔ میں ان کے ساتھ جنگلوں میں گھومتا رہا۔ میرے تصور میں بھی نہیں کہ سوئزرلینڈ، کینیڈا سے بھی زیادہ خوبصورتی کے پی میں ہے۔ میں عمران خان کے ساتھ اپر دیر گیا تو وہاں کام تو اتنا نہیں ہو رہا تھا البتہ عمران خان پورے جذبے کے ساتھ وہاں دلچسپی لے رہے تھے کہ یہاں یہ ہونا چاہئے ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ عمران خان کو اس وقت وزیر اعظم بننے میں دلچسپی نہیں۔ میں نے عمران خان سے پوچھا کہ کیا ہونا چاہئے تو عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی سمیت سب کا احتساب ہونا چاہئے، چاہے کوئی ہمارا حلیف ہے یا نہیں ۔ سب کا بلا امتیاز احتساب ہونا چاہئے۔تجزیہ نگار کے مطابق عمران خان نے کہا کہ ’’یہ ٹھیک ہے ہم سے غلطیاں ہوتی رہی ہیں ‘ ہم سولو فلائیٹ کرتے رہے ہیں لیکن میں بلا امتیاز احتساب کے مطالبے سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گا‘‘۔