اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی کے پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے حیرت انگیز انکشاف کر دیا۔ شاہد مسعود نے کہا کہ بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’سرجری پر جانے سے پہلے وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر اعظم نریندر مودی کوفون کیا اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا‘‘ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ ہمارا دفتر خارجہ کہہ رہا ہے کہ نریندر مودی نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا لیکن بھارتی ترجمان دفتر خارجہ کا بیان اس کے بر عکس ہے، جس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے از خود بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو فون کیا تھا۔