جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا حکومت کیخلاف سات سیاسی اورمذہبی جماعتوں کے اتحاد کا اعلان،بڑے اقدام کی تیاریاں

datetime 30  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوابی( این این آئی)خیبرپختونخوا حکومت کیخلاف سات سیاسی اورمذہبی جماعتوں کے اتحاد کا تیاریاں،بڑے اقدام کی دھمکی،اے این پی ،جے یو آئی ، مسلم لیگ ، پی پی پی ، جماعت اسلامی ، قومی وطن پارٹی اور صوابی قومی محاذ پر مشتمل سات سیاسی اور مذہبی جماعتوں پر مشتمل ”صوابی ڈیمو کریٹک الائنس”نے اعلان کیا ہے کہ اگر صوبائی حکومت نے صوبے کے ضلع ، تحصیل ، یونین ، ویلج اور نیبر ہوڈ کونسلوں کے ناظمین ، نائب ناظمین اور کونسلروں کو اختیارات منتقل کر نے کے علاوہ فنڈز فراہم نہ کی تو بلدیاتی نمائندے بھر پور احتجاج کر کے پشاور اسلام آباد موٹر وے کو بند کر دینگے۔ اس فیصلے کا اعلان فضل علی حقانی لائبریری ہال صوابی میں الائنس کے مشترکہ کنونشن سے ضلع کونسل کے ناظم وصدر اتحاد امیر الرحمن ، جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا عطاء الحق درویش ، مسلم لیگ (ن) کے صدر افتخار احمد خان ، پی پی پی کے ضلعی صدر جاوید اقبال انقلابی، جماعت اسلامی کے امیر محمود الحسن ، قومی وطن پارٹی کے چیر مین مسعود جبار ، صوابی قومی محاذ کے رہنما و تحصیل ناظم صوابی واحد شاہ ، تحصیل کونسل رزڑ کے ناظم غلام حقانی ، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی محمد اسلام خان،کونسلر اتحاد کے صدر فضل حکیم ، ضلع کونسل کے اراکین جہانزیب خان ، جمشید خان اور دیگر نے خطاب کے دوران کیا مقررین نے کہا کہ ایک سال قبل یعنی تیس مئی کو صوبہ بھر میں صوبائی حکومت نے وعدے کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرائے بعد ازاں ضلعی اور تحصیل کونسلوں کے ناظمین کے انتخابات کا مرحلہ پایہ تکمیل کو پہنچایا گیا لیکن ایک سال پورا ہونے کے باوجود صوبائی حکومت نے انتخابی وعدے کے مطابق بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات منتقل کئے اور نہ ہی تر قیاتی فنڈز فراہم کر دی گئی جب کہ فنڈز میں کافی حد تک کٹوتی کی گئی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کسی صورت بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات اور فنڈز فراہم کر نے میں مخلص نہیں اور وہ نہیں چاہتی کہ بلدیاتی نمائندے علاقے کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے عملی کام کر تے ہیں لہٰذا صوبائی حکومت بلا امتیاز صوبے کے تمام کونسلروں کو اختیارات منتقل کر نے کے علاوہ تمام کونسلوں کو فنڈز جلد از جلد فراہم کریں ورنہ صوبہ بھر کے بلدیاتی نمائندے نہ صرف استعفیٰ دینے پر سوچیں گے بلکہ بطور احتجاج پشاور اسلام آباد موٹر وے کو بند کر دینگے۔ انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی ضلعی ، تحصیل اور مقامی سطح پر حکومتوں کے ساتھ تعاون نہیں کر رہی ہے ضلع اور تحصیل کونسلوں کے اجلاسوں میں مجاز آفسران شرکت تک نہیں کر سکتے لہذا بلدیاتی اداروں کو بیوروکریسی کے چنگل کے آزاد کرایا جائے ۔دریں اثناء کوہاٹ کی ضلع حکومت نے ناظم اور نائب ناظیمین کی پوری کابینہ کے ہمراہ کوہاٹ شہر میں پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے خلاف اختیارات ‘فنڈز اور مراعات نہ ملنے کے خلاف احتجاج کیااور بلدیاتی نظام کے ایک سال پورا ہونے کے دن کو بطوریوم سیاہ منایا۔تفصیلات کے مطابق کوہاٹ شہر میں ضلع ناظم مولانا نیاز کی قیادت میں ضلع اسمبلی کے ممبران اور ضلع کے نائب ناظمین نے سال بھر کے دوران اختیارات نہ دینے اور ضلع کونسل کے ممبران کوترقیاتی فنڈزجاری نہ کرنے پر پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا نعرہ بازی کی اور بلدیاتی نظام کے ایک سال پورا ہونے پر اس دن کو بطور یوم سیاہ منایا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ان سے صرف وعدے کیے مگر عملی طورپر ناظمین کو بے اختیار ہی رکھا انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کوہاٹ 5جون کو آرہے ہیں یہ معاملہ ان کے سامنے بھی اٹھایا جائے گا اور اگر پھر بھی مسلہ حل نہ ہوا تو عید کے بعد بنی گالا جا کر انکے گھر کے باہر ڈیرے ڈال دیے جائیں گے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ صوبائی حکومت کے خلاف اس احتجاجی مظاہرہ میں پی ٹی آئی کے حامی ناظمین بھی شریک تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…