جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم نوازشریف کا قوم کو اہم پیغام،تمام افواہوں کا خاتمہ ،حکمت عملی کا اعلان کردیا

datetime 30  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)وزیراعظم نوازشریف کا قوم کو اہم پیغام،تمام افواہوں کا خاتمہ کردیا،وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ وزراء کے ساتھ رابطے میں رہنا اور ملکی حالات کو دیکھنا میری ذمہ داری ہے جو نہی صحت ٹھیک ہوگی اور اپنے علاج معالجے کے بعد ڈاکٹروں کی اجازت سے واپس روانہ ہو جاؤنگا ،بجٹ کی تیاری اور تجاویز پر مشاورت ہوتی رہی ہے ٗ بجٹ میں بہتری کی توقع کرنی چاہیے ٗ میری صحت یابی کیلئے دعائیں کر نے پر پوری قوم کا احسان مند ہوں ۔ پیر کو پاکستانی ہائی کمیشن پہنچنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہاکہ میری صحت یابی کیلئے پوری قوم دعائیں کررہی ہے دعائیں کر نے والوں کے بارے پڑھ رہا ہوں اور سن بھی رہا ہوں سوشل میڈیا بھی دیکھا ہے یہ قوم کا بہت بڑا احسان ہے اور میں بہت متاثر ہوا ہوں ٗ عیسائی مسلمان ہندو ں نے سب سے دعائیں کی ہیں جس پر میں ان کی دل کی گہرائیوں پر شکر گزارہوں ۔ایک سوال پر وزیر اعظم نے کہاکہ اپنی کابینہ کے ارکان کے ساتھ رابطے میں ہوں ٗ اجلاس کے دوران وزراء کی بات سنوں گا اوراپنے خیالات کا اظہار بھی کرونگا ۔ایک سوال پر وزیر اعظم نے کہاکہ بجٹ کی تیاری اور تجاویز پر مشاورت ہوتی رہی ہے اور بجٹ میں بہتری کی توقع کر نی چاہیے بجٹ میں عوامی توقعات کا پورا خیال رکھا جائیگا اپنی صحت کے حوالے سے سوال پر وزیر اعظم نے کہاکہ وزراء کے ساتھ رابطے میں رہنا اور ملکی حالات کو دیکھنا میری ذمہ داری ہے جو نہی صحت ٹھیک ہوگی اور اپنے علاج معالجے کے بعد ڈاکٹروں کی اجازت سے واپس روانہ ہو جاؤنگا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…