جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

وزیر اعظم کے خاندان سے زیادہ پاکستان کو نوازشریف کی ضرورت ہے: رانا ثنا اللہ

datetime 30  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی صحت کیلئے دعا گو ہیں وزیر اعظم کے خاندان سے زیادہ پاکستان کو نوازشریف کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم سرجری کے تین چار دن بعد اس قابل ہوجائیں گے کہ امور سلطنت چلاسکیں۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جھوٹے مقدمات کا اندراج بعض صورتوں میں ہوجاتا ہے، سسٹم کلین ہوگا تو جھوٹا مقدمہ خارج ہوجائے گا۔ کوئی مظلوم بغیر سفارش کے تھانے آتا ہے تو اس کی شنوائی نہیں ہوتی پنجاب میں زمین کے مالکانہ حقوق کے حوالے سے کرپشن کا خاتمہ کردیا گیا ہے اور پنجاب حکومت کا اگلا ہدف تھانہ کلچر میں تبدیلی ہے جس کیلئے فرنٹ ڈیسک قائم کیے جارہے ہیں۔ فرنٹ ڈیسک کے ذریعے تھانہ کلچر تبدیل ہوگا اور 200 تھانوں میں فرنٹ ڈیسک قائم کردیا گیا ہے جبکہ دسمبر تک پنجاب کے تمام تھانوں میں یہ سسٹم شروع ہوجائے گا۔ فرنٹ ڈیسک سائلین کی شکایت سنے گا اور انہیں ایک نمبر دے گا جس کے بعد شکایت ملنے پر تھانہ خود مظلوم سے رابطہ کریگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…