ٹوکیو( آن لائن ) جاپان میں والدین نے سات سالہ بچے کو بطور سزا جنگل میں اکیلا چھوڑ دیا ، ریچھوں کا مسکن سمجھے جانے والے گھنے جنگل میں بچے کی تلاش تیسرے روز میں داخل ہو گئی۔جاپان میں ہوکیڈو کے علاقے میں اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ پیش آیا جہاں والدین نے سات سالہ بچے کو سزا دینے کے لیے گھنے جنگل میں اکیلا چھوڑ دیا اور خود پانچ سو میٹر دور تک چلے گئے۔ تاہم واپس آنے پر بچہ اپنی جگہ پر موجود نہیں تھا۔یہ علاقہ جنگلی ریچھوں کا گھر سمجھا جاتا ہے۔ ایمرجنسی سروسز کے عملے کے سینکڑوں ارکان بچے کو تلاش کرنے کے لیے علاقے میں گھوم رہے ہیں۔ تاہم تمام کوششوں کے باوجود تیسرے روز بھی بچے کو تلاش نہیں کیا جا سکا ہے۔