کراچی(آئی این پی )شہر قائد کے علاقے گلشن حدید میں ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر راؤ انوار کے مطابق دھماکا خیز مواد نیشنل ہائی وے پیٹرول پمپ کے قریب گرین بیلٹ میں ایک گملے کے اندر نصب کیا گیا تھا۔ راؤ انوار کے مطابق دھماکے کا نشانہ بظاہر غیرملکی شہری تھے جو بغیر سیکیورٹی کے اپنے ڈرائیور کے ہمراہ وہاں سے گزر رہے تھے۔ ایس ایس پی راؤ انوار کے مطابق دھماکے کے مقام سے سندھی زبان میں تحریر ایک دھمکی آمیز خط بھی ملا ہے جس میں غیر ملکیوں کو مزید حملوں سے خبردار کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ سندھ کے کوئلے کے ذخائر پر قبضہ کر رہے ہیں۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس اور سیکیورٹی اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔ زخمیوں کو قریب ہی واقع 100 بیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس اے ڈی خواجہ نے ڈی آئی جی ایسٹ اور ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
گریٹ گیم
-
ٹرمپ ایران سے معاہدے کیلئے پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں مگر انہوں نے ایک شرط بھی رکھی ہے: حامد میر...
-
شین وارن کی موت کے پیچھے کس کا ہاتھ؟ بیٹے نے 4 سال بعد نام بتا دیا
-
لوڈ شیڈنگ کب ختم ہوگی؟ وزیر توانائی نے بتا دیا
-
ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
-
ایران کے دنیا بھر میں منجمد اثاثوں کی مالیت کیا ہے؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
اسلحہ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل حل کر دی گئی
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما اور موسم سرما کی چھٹیوں میں کمی! طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی
-
توانائی کے حوالے سے پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری
-
پیٹرول کوٹہ ؛بڑی پیشرفت سامنے آگئی
-
اسلام آباد،دو گروپس میں مسلح تصادم، دو بھائی جاں بحق
-
اقرار الحسن نے اے آر وائی سے استعفیٰ دے دیا
-
گرمی کے بعدبارشوں کی پیشگوئی، مختلف اضلاع میں الرٹ جاری
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ



















































