لاہور (آن لائن)ترجمان بلاول ہاؤس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پرویز رشید، سعد رفیق اور عابد شیر علی وزیر اعظم کے
جعلی دوست ہیں۔ وزیر اعظم کی علالت کے موقع پر وفاقی وزراء کا رویہ قابل افسوس ہے۔ کچھ وفاقی وزراء خود کو میاں نواز شریف کا متبادل ثابت کرنے میں مگن ہیں۔ بیان میں مزید کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید اور عابد شیر علی نے یوم تکبیر کی تقاریر میں بلاول بھٹو پر تنقید کی۔ ان وزراء نے ثابت کرنے کی کوشش کی کہ گویا بلاول کو سیاست انہوں نے سکھائی۔ پرویز رشید نے عمر کا ایک حصہ بھٹو خاندان کی خوشامد کرتے گزارا، پرویز رشید آقا بدل کر بھٹوخاندان پر کیچڑ اچھال رہے ہیں، بلاول بھٹو نے ہمیشہ ذاتی تنقید سے اجتناب کیا ہے ۔بیا ن میں مزید کہا گیا کہ وزیر اعظم کی علالت کے وقت وفاقی وزراء سیاسی لاٹری لوٹنے کے چکر میں ہیں۔ وزیراعظم کی علالت کے باعث چئیرمین بلاول میرپور میں اپنا طرز تخاطب دھیما رکھیں گے۔
وزیر اعظم کی علالت کے موقع پر وفاقی وزراء کا رویہ قابل افسوس ہے،جمان بلاول ہاؤس
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں