شیخوپورہ(آئی این پی ) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سا ئنس ٹیکنالوجی را نا تنویر حسین نے کہا ہے کہ امریکہ کے ایف 16طیارے نہ دینے سے پا ک فضائیہ کی صلا حیتوں میں کو ئی کمی نہیں آئی، امریکہ پر انحصار کرنے کی بجائے اب دیگر عالمی منڈیوں سے جدید ٹیکنالوجی حاصل کر ینگے،پا کستان غلام ملک نہیں، مسلم لیگ (ن)کی حکومت اور قیادت نے کبھی بھی کسی سے ڈکٹیشن نہیں لی، پاکستان کا جوہری پروگرام دنیا کے کئی ممالک اور با لخصوص ہمسایہ ملک سے جدیدتر ین ہے، پا کستان کے پا س دنیا کی بہترین میزائل و ٹینک ٹیکنالوجی مو جود ہے، پا کستان کا دفا ع نا قابل تسخیر ہے، ہم وقت آنے پر ایٹم بم سمیت ہر ہتھیار چلانے کی بھرپور صلاحیت اور طا قت رکھتے ہیں، پا کستان کی فو ج دنیا کی بہترین فوج ہے جس نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردی کے نا سور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے، امریکہ افغانستان میں اپنی پوری حربی قوت ا ستعمال کرنے کے باوجود وہا ں پر امن قائم نہیں کرسکا ۔وہ اپنے فارم ہاؤ س مریدکے میں پارٹی عہدیداروں ، ارکا ن اسمبلی اور یو سی چیئر مینوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پا کستان کے پا س ڈورن بنا نے اور گرانے کی مکمل صلا حیت مو جود ہے۔ امریکہ نے بلو چستان میں ڈورن حملہ کرکے پا کستان کی خود مختاری اور سلامتی کو چیلنج کیا ہے اس حملے کی وجہ سے خطے میں مفاہمتی عمل کو شدید دھچکا لگا ہے بعض بین الا قوامی طا قتیں پا کستان کے اندرونی حالات کو مخدوش بنا نا چا ہتی ہیں جو کہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جا ئے گا۔ وفاقی وزیر را نا تنویر حسین نے مذید کہا کہ پا کستان مخالف قوتیں ،،سی پیک ،،جیسے قومی منصوبو ں کو متنا زعہ بنا نے کی کو ششوں مین مصروف ہیں چا ہ بہار بندر گا ہ کو بھی پا کستان مخالف قوتوں نے آپریشنل کروانے کی کو شش کی ہے پا کستان حق رکھتا ہے کہ اپنے خلاف استعمال ہو نیواالی ہر سرزمین پر اپنے دشمنوں کو ختم کرے ۔
’’نہیں دینا تو نہیں دو‘‘امریکہ کا ایف سولہ طیارے دینے سے انکار، پاکستان نے جوابی اقدامات کا اعلان کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وزیرپیٹرولیم کاپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں بارے اہم اعلان
-
ایرانی ریال خریدنے والے خوش، کرنسی کی قدر میں بڑا اضافہ
-
نوجوانوں میں کینسر کے بڑھتے کیسز کی بڑی وجہ سامنے آگئی، نئی تحقیق
-
دنیا کا سب سے بڑا غار
-
موٹرویز نیٹ ورک میں اہم پیش رفت، ایم 13 موٹروے سے لاہور اسلام آباد کے سفر میں تقریباً 100 کلومیٹر ک...
-
بالی ووڈ اداکارہ کا اکشے کمار سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف
-
سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا
-
برطانیہ جانے کے خواہشمندوں کےلئے بڑی خبر، محفوظ اور آسان قانونی راستوں کا اعلان
-
پاکستان میں یکم جولائی سے مون سون کا آغاز،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی
-
سرگودھا: بااثر افراد کی جانب سے مبینہ زیادتی کرنے کی شکایت پر ملزمان نے بچے کو زندہ دفن کر دیا
-
اسلام آباد ، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے
-
ثانیہ اشفاق کے عماد وسیم پر سنگین الزامات، عماد کا سابقہ اہلیہ کو انتباہ
-
مری ایکسپریس وے پر مسافر وین مکمل جل گئی
-
معطل خاتون افسر کے گھر سے کروڑوں روپے نقد، ہیرے اور سونا برآمد



















































