اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

این اے 122، عبدالعلیم خان نے نیا کام شروع کردیا

datetime 29  مئی‬‮  2016 |

لاہور ( این این آئی) این اے 122میں ہر سال کی طرح عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام رمضان گفٹس کی تقسیم کا آغاز ہو گیا ۔ ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب محمد شعیب صدیقی نے مرکزی دفتر میں راشن کی تقسیم میں حصہ لیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شعیب صدیقی نے کہا کہ علاقے کے غریب اور مستحق لوگوں میں بلا تفریق رمضان و عید کے تحائف کی تقسیم کا سلسلہ رمضان کے پہلے ہفتے تک جاری رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو صرف بھاڑی کمیشن والے میٹرو و ٹرین منصوبوں کی فکر لاحق ہے اس علاقے کے عوام کو پینے کا صاف پانی تو درکنار گندہ پانی بھی میسر نہیں ۔شعیب صدیقی نے کہا کہ گذشتہ 13برسوں سے منتخب ہونے کے باوجود ایاز صادق این اے 122اور پی پی 147کے عوام کو زندگی کی بنیادی سہولتیں بھی مہیا نہیں کر سکے جبکہ عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن اسی حلقے میں واٹر فلٹریشن پلانٹس اور ڈسپنسریوں کے قیام کے ذریعے لوگوں کی بلا تفریق خدمت کی جا رہی ہے ۔شعیب صدیقی نے کہا کہ پورا ملک اس وقت بحرانوں کی زد میں ہے اور تحریک انصاف پاکستان کو صاف اور شفاف نظام دینے کی خواہاں ہے جس کیلئے پاکستان کا ہر باشعور شہری عمران خان کے ساتھ ہے ۔اس موقع پر شعیب صدیقی نے عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کی طرف سے بنائے گئے راشن گفٹس تقسیم کیے جن میں اشیائے خوردونوش اور دیگر اشیاء شامل ہیں لوگوں نے ان تحائف پر عبدالعلیم خان کا شکریہ ادا کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…