جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

حکومت نے ڈھائی کروڑ خاندانوں کی تصدیق کیلئے انوکھاطریقہ کاراختیارکرلیا،تیار ہوجائیں،اعلان کردیاگیا

datetime 29  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) نادرا اگلے 6 ماہ میں ملک بھر میں ڈھائی کروڑ خاندانوں کے قومی شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کرے گا اس ضمن میں طربقہ کار طے کر لیا گیا ہے ذرائع نے بتایا کہ دوبارہ تصدیق کے عمل کے دوران صارفین کو غیرضروری طور پر پریشان نہ کیا جائے، کسی کا شناختی کارڈ بھی بلاک نہ کیا جائے۔ذرائع کے مطابق پہلے طریقے میں ڈھائی کروڑ خاندانوں کے سربراہان کو ایس ایم ایس یا خط ارسال کیا جائے گاجس میں سوال کیا جائیگا کہ نادرا ریکارڈ میں ظاہر ہونے والے افراد ان کے خاندان میں شامل ہیں یانہیں۔ افراد ایس ایم ایس یا خط میں دئیے جانے والے آپشنز کو استعمال کرتے ہوئے تصدیق کریں گے کہ متعلقہ افراد ان کے خاندان کا حصہ ہیں، یاکوئی اجنبی بھی ان کے خاندان کے نادرا ریکارڈ میں موجود ہے۔نادرا ایسے علاقوں کی نشاندہی کریگا، جن کے بارے میں اطلاعات ہوں کہ یہاں جعلی شناختی کارڈ رکھنے والے موجود ہیں، ان مشکوک علاقوں کی کڑی نگرانی کی جائیگی، جن افراد پر شک ہوگا انھیں نادرا کے زونل بورڈ کے سامنے پیش ہوکر اپنی تصدیق کرانے کی ہدایت دی جائیگی، نادرا اس کام کیلئے تشہیر کا سہارا بھی لے گا۔خصوصی ٹیلی سینٹرز قائم کیے جائیں گے جہاں افراد کال کرکے مشکوک شناختی کارڈ رکھنے والے کے بارے میں اطلاع دے سکیں گے۔ کال کو ریکارڈ کیا جائے گا اور اطلاع درست ثابت ہونے پر اطلاع دینے والے کو انعام بھی دیا جائے گا۔ نادرا کے زونل بورڈز میں بھی جعلی شناختی کارڈز رکھنے والوں کی اطلاع دی جا سکے گی۔اس مرحلے کے بعد جس کا شناختی کارڈ جعلی ثابت ہوا اس کے ساتھ ریکارڈ میں موجود خاندان کے دیگر افراد کی بھی دوبارہ تصدیق کی جائیگی، اس پورے معاملے کی نگرانی کے لیے ڈی جی کی سربراہی میں علیحدہ یونٹ قائم کیا جائے گا۔نادرا کو تصدیق کرنے کا نظام بنانے کیلئے 2 ماہ کا وقت دیا گیا ہے جس کے بعد اگلے 4 ماہ میں تمام شناختی کارڈز کی تصدیق مکمل کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…