ٹوکیو(آئی این پی)جاپان میں اے ٹی ایم سے 2گھنٹے میں 13ملین ڈالر چوری کرلیے گئے ،جو ملکی تاریخ میں اے ٹی ایم سے چوری کا اب تک کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق جاپانی پولیس کا کہنا ہے کہ 15 مئی کو دو سے تین گھنٹے کے کم وقت میں عالمی سائبرمافیا نے 1400 اے ٹی ایم مشینوں سے 13 ملین ڈالر کے برابر رقم چوری کی جو ملکی تاریخ میں اے ٹی ایم سے چوری کا اب تک کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔جاپان میں سائبر سرقے کی اس حیرت انگیز اسٹوری کو بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے بھی کور کیا ہے۔ اخبار ڈیلی ٹیلیگراف نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جاپان میں دو گھنٹے کے کم وقت میں اتنی خطیر رقم کا چوری ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ سائبر جرائم میں ملوث مافیا حکومتوں کے وضع کردہ حفاظتی نظام کو ملیا میٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جاپان میں سائبرسرقے کی یہ واردات 15 مئی کو مقامی وقت کے مطابق صبح پانچ سے آٹھ بجے کے درمیان کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں سائبر جرائم میں ملوث عالمی مافیا کے 100 عناصر نے حصہ لیا۔ انہوں نے جنوبی افریقا کے ایک بنک کی جانب سے جاری کردہ اے ٹی ایم کارڈز کا ڈیٹا چوری کرنے کے بعد اسے استعمال کیا اور دو گھنٹے کے دوران 1 ارب 40 کروڑ جاپانی ین لے اڑے۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم تیرہ ملین ڈالر کے قریب بنتی ہے۔اے ٹی ایم مشینوں سے چوری کی یہ واردات نہ صرف ٹوکیو میں قائم بنکوں اور اے ٹی ایم مراکز میں ہوئی بلکہ ایک ہی وقت میں یہ کارروائی ملک کے دیگر 16 اضلاع بھی ہوئی جس میں 1600 اے ٹی ایم کارڈز کے ریکارڈ کو استعمال کیا گیا۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر نے جنوبی افریقا کے اسٹینڈرڈ بنک سسٹم کا ڈیٹا چوری کیا جسے بعد ازاں سرقہ کی بین الاقوامی واردادت کے لیے استعمال کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر نے ہر اے ٹی ایم مشین سے ایک وقت میں 900 ڈالر کے مساوی رقم نکالی۔ جاپان کے بینکنگ سسٹم میں ایک ہی وقت میں اس سے اے ٹی ایم سے اس سے زیادہ رقم نہیں نکلوائی جاسکی۔حکام نے اے ٹی ایم اور بنکوں کے آس پاس لگے خفیہ کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کی ہے تاہم دو ہفتے گذر جانے کے باوجود کسی شخصت کی شناخت ہوسکی ہے اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں لائی جاسکی ہے۔
ایم ٹی ایم سے2 گھنٹے میں 13 ملین ڈالرچوری،واردات پرحکام حیران وپریشان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پروٹیکٹیڈ صارفین کی سبسڈی ختم کرنے کی تجویز نا منظور
-
اللہ سے خوش قسمتی مانگو
-
ملک بھر میں عیدالاضحی پر گیس فراہمی کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
جسپریت بمراہ نے ٹی 20 کی تاریخ کا ناپسندیدہ اور منفرد ریکارڈ بنا لیا
-
بھانجی سے زیادتی مقدمے میں نامزد ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
-
کیا تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات 15 جون سے ہوں گی؟ طلبا کے لئے نئی خبر آگئی
-
جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، باپ، تین بیٹے اور بیٹی جاں بحق
-
ثاقب چدھڑ نے مومنہ اقبال کو کیا کچھ دیا؟ ارشاد بھٹی کا بڑا دعویٰ
-
ماہانہ 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیو آر کوڈ کے ذریعے سبسڈی کیسے حاصل کریں؟ طریقہ...
-
نجی ہسپتال سے 18 سالہ نرس کی لاش برآمد
-
بھارت میں رواں ماہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں چوتھی بار اضافہ کردیاگیا
-
پاکستان بھر سے اندرون اور بیرونِ ملک کی 83 پروازیں منسوخ، وجہ سامنے آگئی
-
فریج کے بغیر قربانی کا گوشت محفوظ رکھنے کا زبردست طریقہ
-
غیرقانونی طریقے سے یورپ جانے کی خواہش، درجنوں پاکستانی ڈی پورٹ



















































