اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف بیماری، مری کا متوالا کارکن تڑپ اٹھا۔ وزیر اعظم کو دل عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مری کے رہائشی ظفر شکور نے وزیر اعظم نواز شریف کی محبت میں انہیں دل عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ ظفر شکور نے کہا کہ وہ محب وطن وزیر اعظم پر ایک تو کیا سینکڑوں دل قربان کرنے کو تیار ہیں۔ ظفر شکور نے کہا کہ انہیں نواز شریف سے شدید محبت ہے، مجھ جیسے سو آدمی چلے جائیں مگر نواز شریف ٹھیک ہو جائیں۔