لنکولن ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر پاکستان کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ورلڈ کپ کے گروپ میچز میں زمبابوے کا مقابلہ گرین شرٹ سے بھی ہونا ہے اور سری لنکا کے خلاف وارم میچ میں کامیابی کے بعد پاکستان ٹیم کے لئے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ برڈ اوول میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن کپتان انجیلو میتھیوز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی تو پوری ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 279 رنز بنا سکی جس کے جواب میں زمبابوے نے مساکدزا کی سنچری کی بدولت ہدف باآسانی 3 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔زمبابوے کی جانب سے چامو شیبابا 22، سکندر رضا 7 اور نرینڈن ٹیلر63 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ مساکدزا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 119 گیندوں پر 117 رنز اور سین ولیم 51 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کی جانب سے نووان کلسیکارا، سورانگا لکمل اور تلکرانے دلشان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چین کا نظام
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
چھٹی ختم فیصلہ ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان، وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری
-
فنانس ایکٹ 2026 کا نفاذ: کون سی گاڑیاں سستی ہوں گی اور کون سی مہنگی؟
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر ساتھی سمیت گرفتار
-
آج سے تعلیمی اداروں پر بڑی پابندی عائد
-
عالمی منڈی سے خوشخبری، خام تیل مزید سستا، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کی امید
-
عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی،ہلچل مچ گئی
-
سپریم کورٹ کا بہنوں کو 71 سال بعد وراثتی جائیدار میں حصہ دینے کا حکم
-
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہالینڈ اور وینزویلا سے آئی خواتین کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی ، 4 ملزمان گ...
-
چلتی بس کی کھڑکی سے باہر جھانکنے پر نوجوان کا سر دھڑ سے الگ ہو گیا



















































