اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر سیاستدان ڈاکٹر مبشر حسن نے شریف برادران کو لاہور کے بدنام ترین لوگ قرار دے دیا۔ سینئر سیاستدان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”لاہور سے جب میں نے الیکشن لڑا تو ان کی ایک فیکٹری میرے علاقے میں واقع تھی۔ لوگ یہ کہتے تھے کہ یہ مزدوروں کو بھٹی میں ڈال دیتے تھے۔ان کے ہاں کسی یونین کے قیام کی اجازت نہیں تھی۔ میں لاہور میں پیپلز پارٹی کا چیئرمین تھا۔ میرے1970 ءمیں 140 دفتر لاہور میں تھے ۔میں لاہور کے چپے چپے سے واقف تھا اور سروے سے مجھے پتہ چلتا تھا کہ کتنے اڈے غنڈوں کے ہیں اور کتنے منشیات کے ہیں۔ جہاں میاں برادران کا ذکر ہوتا تھا وہاں لوگوں پر ظلم کا ذکر ہوتا تھا۔