اسلام آباد (آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر آرمی چیف نے امریکی سفیر کو طلب کر کے احتجاج کرنا ہے تو وزیر اعظم کا کیا فائدہ؟وزیر اعظم صرف فوٹو سیکشن کیلئے رہ گئے ہیں ۔جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ قوم ٹی او آرز کیلئے بنائی پارلیمانی کمیٹی کی طرف دیکھ رہی ہے ،کمیٹی کو جلد از جلد ٹی او آرز تشکیل دینے چاہئیں ،ہم نے اپوزیشن جماعتوں سے واضح کر دیا ہے کہ اگر پارلیمانی کمیٹی میں کوئی فیصلہ نہیں ہوتا تو چھوڑیں پھر حتمی فیصلہ سڑکوں پر کریں گے ،انہوں نے کہا کہ ٹی او آرز کی حتمی منظوری ’’ہم‘‘ نے دینی ہے ،اپوزیشن نے جو مطالبات پیش کئے تھے وہی مطالبات ٹی او آرز میں شامل کئے جائیں گے ۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ وزیر اعظم صرف فوٹو سیکشن کیلئے رہ گئے ہیں ،ڈرون حملے ملکی مختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی ہے اور آرمی چیف نے امریکی سفیر کو طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے ۔
اگر آرمی چیف نے یہ کا م کر نا ہو تو نواز شریف کا کیا فا ئدہ ؟جا نئے کس نے کہا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































