بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

سیر و تفریح کے خواہشمندوں کیلئے سب سے بڑی خبر، دنیا کا پہلا ۔۔۔! افتتاح بھی ہو گیا

datetime 26  مئی‬‮  2016 |

یوا ے ی( آن لائن )متحدہ عرب امارات کی حکومت نے سیاحتی ویڑن 2020 کو کامیاب بنانے کے لیے دنیا کے پہلے منفرد مصنوعی جزیرے کا افتتاح کر دیا ، جو بلا شبہ دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے اپنے اندر خاص کشش رکھتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ٹیرس برج العرب‘ نامی اس مصنوعی جزیرے کا افتتاح گذشتہ روز حاکم دبئی اور امارات کے نائب صدر الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے نائب حاکم دبئی الشیک مکتوم بن محمد بن راشد آل مکتوم کی موجودگی میں کیا۔ مصنوعی جزیرے کا منفرد تخیل دبئی ہولڈنگ نے پیش کیا اور اسے اب عملی شکل میں لایا جا رہا ہے۔مصنوعی جزیرے کی دیگرخصوصیات میں 5000 ٹن وزنی فولادی عمارت کی تعمیر ہے۔ 10 ہزار مربع میٹر افقی رقبے پر مشتمل اس جزیرے کے آٹھ بڑے اجزاء4 فن لینڈ میں تیار کیے گئے جنہیں دبئی لایا گیا ہے۔یہ مصنوعی جزیرہ 100 میٹر خلیج العربی کے اندر ہونیکے ساتھ ساتھ اصلی جزیرے کے ساتھ ساتھ ہوگا، جہاں اس اصلی جزیرے پر برج العرب ہوٹل کا افتتاح پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔ٹیرس برج العرب اپنی نوعیت کا پہلا مصنوعی جزیرہ ہوگا جسے خشکی پر تیار کرنے کے بعد پانی میں اتارا جائے گا۔ مصنوعی جزیرے کی تیاری کا کام بین الاقوامی شہرت یافتہ تعمیراتی فرم ’اڈماریس‘ کو دیا گیا ہے۔ اس کمپنی نے جزیر ے کے کچھ اجزاء4 فن لینڈ میں تیار کیے ہیں جنہیں بحری جہازوں کی مدد سے دبئی لایا جائے گا۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…