جمعہ‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2026 

امریکہ میں لاکھوں شہد کی مکھیاں دو دن سے ایک کار کا پیچھا کر رہی ہیں، وجہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے

datetime 25  مئی‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یہ ایک زبردست فوج کی کہانی ہے جو اپنی ملکہ کو بچانے کے لئے دو دن سے ایک کار کا پیچھا کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک بوڑھی خاتون کیرول ہورتھ نے اپنی گاڑی پر جب ایک نیچر ریزرو کا دورہ کیا تو ایک چھوٹا سا مسافر غلطی سے اس کی گاڑی میں سوار ہو گیا۔ واپسی پر کیرول نے بیک مرر میں دیکھا تو لاکھوں مکھیاں اس کی گاڑی کا پیچھا کر رہی تھیں بعدازاں وہ ہاورڈفورویسٹ مغربی ویلز میں شاپنگ کیلئے گئیں۔ واپس آئیں تو ان کی گاڑی کے ارد گرد لاکھوں مکھیوں نے منڈلانا شروع کر دیالیکن کیرول نے اس بات کا زیادہ نوٹس نہیں لیا۔ کچھ دیر بعد جب انہوں نے دوبارہ ایک جگہ کار پارک کی اور واپس آئیں تو مکھیاں کار کے اوپر بیٹھی ہوئی تھیں جس پر انہوں نے نیشنل پارک رینجرز کو بلوایا جنہوں نے ان مکھیوں کو ڈبوں میں بند کر کے واپس نیشنل پارک میں چھوڑ دیا۔ اگلے دن صبح کیرول کہیں جانے کیلئے اپنی پارک کی ہوئی گاڑی کے پاس آئیں تو یہ دیکھ کر دنگ رہ گئیں کہ پھر شہد کی مکھیاں اسی گاڑی پر موجود تھیں جو کہ ایک حیران کن بات تھی جس پر دوبارہ نیشنل پارک رینجرز کو بلوایا گیا اور ساتھ شہد کی مکھیوں کے ماہرین کو بھی بلوایا گیا۔ ماہرین نے تحقیقات کے بعد کہا کہ یہ بڑی حیرت کی بات ہے کیونکہ انہوں نے اپنی زندگی میں ایسا انوکھا واقعہ نہیں دیکھااور انہوں نے یہ خدشہ ظاہر کیا کہ شہد کی مکھیاں ہمیشہ ملکہ مکھی کی پیروی کرتی ہیں ممکن ہے ملکہ مکھی گاڑی کے اندر ہو جس کی وجہ سے شہد کی مکھیوں کی فوج اس گاڑی کا پیچھا کر رہی ہے ٗ نیشنل رینجرزدوبارہ مکھیوں کو جنگل چھوڑ آئے ہیں اور آج گاڑی میں سے ملکہ مکھی کی تلاش کی جا رہی ہے۔ 12

11
10

 

 

9

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…