کراچی(این این آئی)ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے ملاقات کی ہے۔ڈی جی رینجرزاور آئی جی پولیس نے اس عزم کواظہار کیاکہ رینجرز اور پولیس مل کر سندھ سے دہشتگردوں کا خاتمہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں واقع پولیس کے سینٹرل ہیڈآفس میں ڈائریکٹرجنرل رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر پہنچے تو آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر پولیس کے اعلی افسران بھی موجود تھے ۔پولیس ہیڈ آفس میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر اور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی موجودگی میں امن وامان کا اعلی سطح کااجلاس ہوا، اجلاس میں کراچی میں امن وامان کی صورتحال سمیت سندھ بھر میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ذرائع کے مطابق ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ نے دہشتگردی کیخلاف مل کر کارروائیوں پر اتفاق کیا، ڈی جی رینجرز نے پولیس شہدا کی قربانیوں کو سراہا ۔ ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر کا کہنا تھا کہ رینجرز اور پولیس مل کر دہشتگردوں کا خاتمہ کریں گے کراچی میں آج امن رینجرزاور پولیس شہدا کی قربانیوں کا ثمرہے ۔
ڈی جی رینجرز سندھ کی آئی جی اے ڈی خواجہ سے ملاقات ،مل کردہشتگردی کے خاتمے کا عزم
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
موٹر سائیکل سوار افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)
-
نیٹ میٹرنگ ! سولر صارفین کو بڑی سہولت مل گئی
-
حکومت نے ڈیزل مہنگا، پیٹرول سستا کرنے کا اعلان کردیا
-
محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی
-
ملازمین کی کم از کم ماہانہ اجرت، بڑی خوشخبری آگئی
-
پاکستانی شہری نے ابوظہبی میں ایک کروڑ 50 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی
-
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی چھلانگ، فی اونس نرخ 4500 ڈالر سے تجاوز کرگیا
-
کھیرے کے ٹکڑوں پر گھر میں بنا یہ پاؤڈر چھڑکیں اور چوہوں اور کاکروچز سے نجات پائیں
-
موسمِ سرما کی پہلی برف باری
-
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
پاکستان میں کینسر کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ، نئی تحقیق میں اہم انکشافات
-
سرکاری ملازمین کی شادی شدہ بیٹیوں کے لیے نوکری، بڑی خبر آگئی
-
بینک اسلامی نے شرعی اصولوں پر مبنی سونے کی بنیاد پر ملک کی پہلی فنانسنگ سہولت کا آغاز کر دیا



















































