اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی کے پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار نے وزیر اعظم کی مایوسی کی وجہ بتا دی، تجزیہ نگار نے کہا کہ مریم نواز کا نام پانامہ پیپرز میں آنے کی وجہ سے وزیر اعظم تقریباََ مایوس ہو گئے ہیں اور وہ لڑائی کے موڈ میں نظر نہیں آتے۔ نواز شریف کا انداز اس وقت جارحانہ نہیں دفاعی ہے، نواز شریف کو دکھ ہے کہ مریم کی تربیت کی جا رہی تھی ۔ مریم نواز کو 2018 ءکے انتخابات میں نواز شریف نے وزارت عظمیٰ کا امیدوار بنانا تھا لیکن پانامہ پیپرز میں مریم کا نام آنے سے ان کی امیدوں پر پانی پھر گیا، تجزیہ نگار کے مطابق وزیر اعظم سمجھتے ہیں کہ مریم کا سیاسی کیریئر ختم ہو گیا جو ان کیلئے بڑی تشویشناک بات ہے۔