اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی کے پروگرام میں معروف قانون دان احمد رضا قصوری نے حکومت پر سخت تنقید کر دی، احمد رضا قصوری نے کہا کہ ہمارے سب وزیر امریکہ کے پٹھو ہیں، ان میں سے جس کی بھی دم اٹھاﺅ یہ ”مادہ“ ہی نکلتے ہیں۔ احمد قصوری کے اس بیان پر ترجمان وزیر اعظم مصدق ملک اور پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی شرمندہ ہو کر رہ گئے، احمد رضا قصوری نے کہا کہ یہ بیرون ملک دوروں پر جا کر صرف شاپنگ ہی کرتے ہیں اور لسٹیں بناتے رہتے ہیں کہ کیا خریدنا ہے۔