اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

مبینہ طورپرشراب پی کر ہاتھاپائی اور گالی گلوچ،خیبرپختونخوااسمبلی میں بدترین تاریخ رقم ہوگئی

datetime 23  مئی‬‮  2016 |

پشاور(این این آئی) خیبر پختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین کے مابین ہاتھاپائی،گالم گلوچ کابھی تبادلہ ہوا۔اپوزیشن بینچوں سے شیم شیم کے نعرے گونج اٹھے۔پیرکے روزخیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر مہرتاج روغانی کے صدارت میں شروع ہوا تو اس دوران پی کے 8کے ضمنی انتخابات کے نتیجے میں منتخب ہونے والے ن لیگ کے ارباب وسیم حیات نے اسمبلی رکن کی حیثیت سے حلف اٹھایا اس موقع پر مسلم لیگ ن کے سردار نلوٹھ، مشتا ق احمد غنی ،اپوزیشن لیڈر لطف الرحمان،سکندر شیر پاؤ اور جعفرشاہ نے وسیم حیات کو پی کے آٹھ کے ضمنی انتخابات جیتنے پر مبارک باد دی۔ اس دوران مسلم لیگ ن کے سردار نلوٹھہ نے محکمہ انتظامی امور کیجانب سے اسمبلی ملازمین کو سول سرونٹس کا درجہ نہ دینے اوران کے لئے سرکاری رہائش کا بندوبست نہ کرنے کے خلاف ایوان میں تحریک التواء پیش کیا جس پر بحث کرتے ہوئے سردار نلوٹھ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق چارصوبائی اسمبلیوں،سینٹ اور قومی اسمبلی کے ملازمین سول سرونٹس ہیں اور دیگر ملازمین کی طرح محکمہ اسٹبلشمنٹ انہیں بھی مراعات اور سہولیات فراہم کرے۔خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اس وقت مچھلی بازار بن گیا جب مسلم لیگ ن کی رکن آمنہ سردار کے توجہ دلاؤ نوٹس کے دوران پی ٹی آئی کے دواراکین جاوید نسیم اور ارباب جانداد کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہوئی اور گالم گلوچ کا تبادلہ ہوا، اس موقع پر ایوان میں اپوزیشن بینچوں سے شیم شیم کے نعرے گونج اٹھے،جاوید نسیم نے الزام عائدکیا کہ ارباب جاندار شراب کے نشے میں تھے جبکہ ارباب جاندار کا کہنا تھا کہ جاوید نسیم نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو گالیاں دیں جس پر انہیں غصہ آگیا، تاہم وزیر اعلی کے مشیربرائے اطلاعات مشتاق غنی تمام معاملہ میڈیاکے سامنے گول کرگئے ان کاکہناتھا کہ ارباب جانداد اور جاویدنسیم درمیان پی کے آٹھ میں ہونے والے انتخابات پر بحث ہوئی اور اس دونو ں ارکین اسمبلی کے مابین بحث ہاتھاپائی تک جاپہنچی،۔اجلاس کے دوران نگہت اورکزئی بھی اپنے اعصاب پر قابو نہ پاسکیں اور صوبائی حکومت پرکڑی تنقید کی جس کے بعد کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ڈپٹی سپیکر نے اجلاس کوبدھ کے روزتک ملتوی کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…