لاہور/کراچی/ اسلام آباد /جیکب آباد/سبی(آئی این پی)ملک کے اکثر علاقوں میں آج بھی سورج آگ برساتا رہے گا جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ملتان، جیکب آباد، سبی اور نوابشاہ سمیت ملک کے اکثر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔ ملتان میں آج درجہ حرارت بیالیس ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ لاہور میں بھی سورج پھر سے آنکھیں دکھانے لگا ہے۔ سورج نکلتے ہی شہر میں گرمی بڑھ گئی ہے۔ ہوا نہ چلنے کی وجہ سے حبس میں اضافہ ہوگیا ہے۔ آج درجہ حرارت تینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب سمیت ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دورن سب سے زیادہ گرمی سبی میں پڑی جہاں درجہ حرارت اڑتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا،بالائی پنجاب،اسلام آباد،فاٹا،گلگت بلتستان اورکشمیر میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان،مالاکنڈ،پشاور، ہزارہ،کوہاٹ،راولپنڈی،گوجرانوالہ ڈویڑن،فاٹا اور اسلام آباد میں بعض مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش کوہاٹ میں ستائیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
گرمی سے ستائی عوام کیلئے بڑی خبر، محکمہ موسمیا ت نے بڑی خوشخبری دیدی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام خوفزدہ
-
بھارت کی اسرائیل سے دفاعی معاہدہ کی درخواست، بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے وضاحت
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں اہم پیشرفت، ہنی ٹریپ کرنیوالی ٹک ٹاکر گرفتار
-
پریمیم پرائز بانڈز کی فروخت پر اسٹیٹ بینک نے نئی شرط عائد کردی
-
پاکستان، ترکیہ کے ساتھ ‘کاغذی معاہدہ’ سعودیہ کو تحفظ فراہم نہیں کرے گا، ایران
-
100 سے 40 ہزار روپے تک کے پرائز بانڈز، انعامی رقم پر ٹیکس کتنا ہوگا؟
-
مارکیٹ سےاکٹھےکیے گئے گھی کے تقریباً 48 فیصدنمونے کوالٹی ٹیسٹ میں ناکام
-
پنجاب، کے پی، بلوچستان، آزاد کشمیر، جی بی میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ



















































