ملتان (این این آئی) تحریک انصاف پیچھے ہٹ گئی،حکومت کو اہم پیشکش-تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتے اور اسی لیے حکومت ٹی او آرز کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے جلد مذاکرات کرے تا کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کو بجٹ سے پہلے ہی منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے ۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہاکہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کے اہل خانہ کی آف شور کمپنیوں کے حوالے سے پی ٹی ائی کا موقف واضح ہے جس پر پارٹی قیادت بھی ڈٹی ہوئی ہے اور اسی لیے حکومت فوری طور پر اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے ٹی او آرز بنائے تا کہ تحقیقات شروع کی جا سکیں ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتی تاہم حکومت کے ٹی او آرز انتہائی پیچیدہ ہیں جن کی تحقیقا ت کرنا مشکل ہے جس کی تائید چیف جسٹس نے بھی کر دی ہے ۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ پشاور کی ہار پارٹی کوتائی کا نتیجہ ہے جس کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ تاہم حکومت بجٹ میں اصلاحات سے نئے ٹیکس دینے والوں کو شامل کر کے ریونیو میں مزید اضافہ کرے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے















































