اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

آئندہ 24گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کر دی

datetime 12  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے وقت موسم گرم رہیگاتاہم خیبر پختونخواہ،  اسلام آباد، بالائی پنجاب  فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر کے مختلف مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔ترجمان محکمہ موسمیات محمد فاروق نے اپنے بیان میں بتایا کہ جنوبی پنجاب (ملتان، ڈی جی خان،بہاولپور ڈویژن) کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں بھی بعض مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلنے ،تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے ، رواں ہفتہ کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، فاٹا، خیبر پختونخواہ (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ،بنوں، ڈی آئی خان، مردان ڈویژن ، اسلام آباد ،بالائی پنجاب (راولپنڈی ،گوجرانوالہ ،سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن)کے مختلف علاقوں میں وقفے سے تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔رواں ہفتہ کے دوران متوقع تیز ہواﺅں ، بارش کے باعث میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری کمی کی امید ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران: بالائی خیبرپختونخواہ، فاٹا، جنوبی پنجاب اورشمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔ خیبر پختونخواہ کے علاقے پاراچنار45، چترال10، پٹن ، کالام04، دیر01۔بلوچستان:ڑوب09 ،بارکھان06۔ پنجاب کے علاقے ڈی جی خان میں 02 ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق تربت، شہید بینظیر آباد، دادو 45، سبی 44، جیکب آباد، سکھر۔حیدر آباد 43، مٹھی، لاڑکانہ، نوکنڈی، روہڑی اور پڈعیدن میں 42 ڈگری ¾لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 25، کراچی 27، پشاور 22، اسلام آباد 21، کوئٹہ 19، گلگت 17، چترال 14اور ہنزہ میں 12ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…