راولپنڈی(آن لائن) برستے بادلوں نے گرمی کی شدت کم کر دی۔ راولپنڈی اسلام آباد میں بارش کا امکان ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب ، بلوچستان اور سندھ میں بعض مقامات پر بادل برس سکتے ہیں۔ سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی جاری ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک ہے لیکن آج کسی وقت بارش کا امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران جنوبی پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان اور ، بالائی سندھ میں گرج چمک کے ساتھ مینہ برسے گا۔ ملتان ، ڈیرہ اسماعیل خان ، بہاولپور ، کوئٹہ ڑوب ، قلات ، سبی ، سکھر اور لاڑکانہ ڈویڑن میں تیز ہوائیں چلیں گی ، پھر بادل چھلکیں گے۔ تیز ہواؤں ، آندھی اور بارشوں سے میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں تین سے پانچ ڈگری تک کمی کا امکان ہے۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت ، نواب شاہ اور دادو میں پینتالیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کیا ہو نے جا رہا ہے خبر آگئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
بھارت کی اسرائیل سے دفاعی معاہدہ کی درخواست، بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے وضاحت
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں اہم پیشرفت، ہنی ٹریپ کرنیوالی ٹک ٹاکر گرفتار
-
تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رہیں گے! اعلان ہوگیا
-
پریمیم پرائز بانڈز کی فروخت پر اسٹیٹ بینک نے نئی شرط عائد کردی
-
پاکستان، ترکیہ کے ساتھ ‘کاغذی معاہدہ’ سعودیہ کو تحفظ فراہم نہیں کرے گا، ایران
-
لاہور میٹرو بس سروس 11 اگست سے بند کرنے کا اعلان
-
100 سے 40 ہزار روپے تک کے پرائز بانڈز، انعامی رقم پر ٹیکس کتنا ہوگا؟
-
پنجاب، کے پی، بلوچستان، آزاد کشمیر، جی بی میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ
-
سوشل میڈیا صارفین کیلئے نادرا کی سخت وارننگ
-
سمندری طوفان ڈولفن نے جاپان اور چین میں تباہی مچادی
-
بیٹے نے غیرت کے نام پر اپنی بوڑھی ماں اور 60 سالہ شخص کوہلاک کر دیا



















































