واشنگٹن (این این آئی)پینٹاگون نے کہاہے کہ امریکہ کی اسپیشل فورسز اور افغان کمانڈوز نے آپریشن کے ذریعے علی حیدر گیلانی کو بازیابی کیا، جبکہ آپریشن کے دوران چار دہشتگرد بھی مارے گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پنٹاگون سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ سابق پاکستانی وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے کو افغانستان کے صوبے پکتیکا کے ضلع گیان میں ایک آپریشن کے ذریعے بازیاب کروایا گیا ہے۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلہ میں چار دہشتگرد ہلاک بھی ہوئے، جبکہ علی حیدر گیلانی کو بحفاظت کابل منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ علی حیدر گیلانی کو 2013کے عام انتخابات کے سلسلے میں منعقدہ انتخابی مہم میں شرکت کے بعد گھر جاتے ہوئے نامعلوم افراد اغوا کرکے لے گئے تھے، جبکہ دو ماہ قبل سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کو بلوچستان کے نواحی علاقے سے بازیاب کیا گیاتھا۔ انہیں دوہزار گیارہ میں نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا۔
علی حیدر گیلانی کی بازیاب، پینٹاگون کا بیان بھی آ گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رہیں گے! اعلان ہوگیا
-
ملک بھرکے بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں اہم پیشرفت، ہنی ٹریپ کرنیوالی ٹک ٹاکر گرفتار
-
پریمیم پرائز بانڈز کی فروخت پر اسٹیٹ بینک نے نئی شرط عائد کردی
-
پاکستان، ترکیہ کے ساتھ ‘کاغذی معاہدہ’ سعودیہ کو تحفظ فراہم نہیں کرے گا، ایران
-
لاہور میٹرو بس سروس 11 اگست سے بند کرنے کا اعلان
-
100 سے 40 ہزار روپے تک کے پرائز بانڈز، انعامی رقم پر ٹیکس کتنا ہوگا؟
-
سوشل میڈیا صارفین کیلئے نادرا کی سخت وارننگ
-
پنجاب، کے پی، بلوچستان، آزاد کشمیر، جی بی میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ
-
پاکستان میں عید میلادالنبی ؐکی تاریخ کب ہوگی؟
-
سمندری طوفان ڈولفن نے جاپان اور چین میں تباہی مچادی



















































